امریکہ نے آفات اور ہنگامی حالات میں ہمیشہ پاکستان کے عوام کا ساتھ دیاہے‘امریکی ڈولنڈبلوم

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)امریکی سفیر ڈولنڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکہ نے آفات اور ہنگامی حالات میں ہمیشہ پاکستان کے عوام کا ساتھ دیاہے‘آٹھ اکتوبر ۲۰۰۵ء کے زلزلہ کے بعد امریکہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ٹھوس امداد ی اقدامات اٹھائے اور تعمیر نو کی کوششوں میں تعاون کیاان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ مظفرآباد میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں تعاون کرتے ہوئے امریکہ نے صحت کی ۹ اداروں کی تعمیر نو میں معاونت کی ‘امریکہ اے جے کے میں تعلیمی مواقع کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے ‘امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کشمیری عوام کے ساتھ امریکی عزم کا اعادہ کرنے کے لیے اے جے کے یونیورسٹی مظفرآباد میں ایک درخت بھی لگایا‘پاکستان ایک اور ڈیسزاسٹر کا سامنا کر رہا ہے جس کے لئے امریکہ پھر مدد کرنے کے لئے کمر بستہ ہے ‘پاکستان جس صورت حال کا شکار ہے یہ موسمیاتی تبدیلیوں کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے مل کر دیر پا بنیادوں پر کام کرنا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آزاد کشمیر کےساتھ دیرنہ تعلقات رکھتے ہیں مظفرآباد ہم سکالر شپ دے رہے ہیں اور امریکن یونی ورسٹیون کے ساتھ تعلقات کار پیداکر رہے ہیں