وی ایکسپواور سکیور فیوچر مارکیٹنگ سروسز کے مابین ورچوئل پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ایکسپو کے لیے معاہدے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور(کامرس رپورٹر)ورچوئل (آن لائن) ایکسپو کے بانی و چیف ایگزیکٹو محمد نعیم ثاقب اور سکیور فیوچر مارکیٹنگ سروسز کے چیف ایگزیکٹو امتیاز احمد وڑائچ نے ورچوئل ایکسپو کے ہیڈ آفس میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔اس معاہدے کے تحت سکیور فیوچر ورچوئل ایکسپو کی سیل اور مارکیٹنگ کرے گا ۔
اس موقع پر ورچوئل ایکسپو کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ آج سے سکیور فیوچر مارکیٹنگ سروسز، ورچوئل ایکسپو کا حصّہ ہے، اور تمام کاروبار جو اس ایکسپو میں شمولیت کرنا چاہتے ہیں، وہ سکیور فیوچر مارکیٹنگ سے رابطہ کریں، سٹال بُک کروائیں اور اس جدید ایکسپو میں اپنی شمولیت کو یقینی بنائیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ سکیور فیوچر اس ورچوئل ایکسپو کی کامیابی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی اور یہ ایکسپو رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی کاروباری اداروں کی بہتری اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
اس ایکسپو کے ذریعے پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک کاروبار پوری دنیا میں اپنی بہتر اور جدید انداز میں تشہیر اور خریدوفروخت کر سکیں گے۔ اس موقع پر امتیاز احمد وڑائچ نے نعیم ثاقب کے خیالات کو سراہا اور مزید کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کیلئے یہ لازم ہے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہو، ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں جب کہ انسان خلاوں کو تسخیر کر رہا ہے، میری تمام تر کاوشیں ہیں کہ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری اور اس سے وابستہ ہر فرد بہتر روزگار حاصل کر سکے اور اسکی خدمات اور پراڈکٹ کی رسائی پوری دنیا تک ہو، اور انہی خیالات کے پیش نظر آج مجھے فخر ہے کہ میں نے پراپرٹی سے وابستہ کاروبار اور افراد کی ترقی اور پوری دنیا تک رسائی کیلئے ورچوئل ایکسپو کا انتخاب کیا اور آج سکیور فیوچر مارکیٹنگ، ورچوئل(آن لائن) ایکسپو کا حصہ ہے۔