کراچی: سونے کی نرخوں میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1955 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 1400 روپے اور 1200 روپے کی کمی واقع ہوئی۔کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 130000روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 111453روپے کی سطح پر آگئی۔دوسری جانب اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1520 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1303.15 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔