انار دانے میں چھپے قدرت کے راز جانئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپنی صحت کا خیال رکھنے والے لوگ اس پھل کے فوائد سے بخوبی واقف ہیں اور حالیہ طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق انار وٹامن سے بھرپور ہوتا ہے جو مختلف امراض کے خلاف فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔ البتہ کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو انار تو کھاتے ہیں لیکن اس کے دانے چھوڑ دیتے ہیں۔آپ کو بتاتے چلے کہ انار کےدانےمیں بےحد طبی فوائد موجود ہیں جو جسم کو ضروریاتی نیوٹریشن فراہم کرتے ہیں۔قوت مدافعت:بیماریوں سے دور رہنے کیلئے جسم کو وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک انار دانے جسم کو روزانہ تقریباً 40 فیصد وٹامن سی فراہم کرتا ہے جو بیماریوں

سے لڑنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔دل کی صحت:اگر آپ اپنے دل کیلئے صحت مند غذا کا انتخاب کرنا چاپتے ہیں تو انار دانے آپ کیلئے بےحدفائدہ مند ہیں۔ انار دانے نہ ہی صرف کیلوسٹرول کو کم کرتے ہیں بلکہ وہ زیادہ بلڈ پریشر کو بھی کم کرتے ہیں۔موٹاپا:انار دانے بہت چھوٹے ہوتے ہیں لیکن وہ فائبر سے مالا مال ہوتے ہیں اور فائبر ایک ایسا ضروری نیوٹریشن ہے جو وزن کم کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔فائبر سے مالا مال غذا آپ کے جسم کو مطمئن رکھتی ہے جس کی وجہ سے آپ ضرورت سے زیادہ کھانا نہیں کھاتے، دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ انار کے دانوں کا استعمال دوسری خوراک کے ساتھ بھی کرسکتے ہیں۔