شارجہ: ایک چھوٹے بچے نے ایمن رون اکشے نے 195 ممالک کے جھنڈوں کو شناخت کرکے ایشیا بک آف ریکارڈز کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یادداشت کی حیرت انگیز مہارتوں سے لیس شارجہ میں مقیم ننھے بچے ایمن رون اکشے نے ایشیا بک آف ریکارڈز اور انڈیا بک آف ریکارڈز دونوں کا اعزاز حاصل کرنے کا ایک نادر کارنامہ انجام دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے رہائشی پوجا اور اکشے کے بیٹے ایمن نے 2 سال 9 ماہ کی عمر میں 195 ممالک کے جھنڈوں کو تین منٹ اور 39 سیکنڈ میں پہچاننے والے تیز ترین کھلاڑی بن کر ریکارڈز میں اپنا نام درج کیا۔
علاوہ ازیں بچے نے انڈیا بک آف ریکارڈز سے مختلف زمروں میں تعریفی سند بھی حاصل کی جس میں 100 ممالک کے جھنڈوں، 50 گاڑیوں کے لوگو، 25 جسمانی اعضاء، 36 سبزیاں، 36 پھل، 30 جانور، 23 پیشے، 20 شکلیں، 20 گاڑیاں، 20 رنگ کی شناخت اور 1 سے 100 تک گنتی گننا شامل ہے۔