لگژری ہوٹل میں مستقل رہائش اختیار کرنے والی فیملی کے سوشل میڈیا پر چرچے

ہینان: چین میں ایک فیملی کا اپنے پیسے بچانے کی خاطر مستقل ہوٹل میں شفٹ ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہو رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 افراد پر مشتمل نامعلوم فیملی نےصوبہ ہینان کے شہرنانیانگ کے ایک لگژری ہوٹل کے سویٹ میں اپنا مستقل ٹھکانہ بنا لیا ہے کیونکہ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ گھر کرائے پر لینے یا خریدنے سے زیادہ سستا اور پرسکون ہے۔فیملی 229 دنوں سے لگژری ہوٹل میں مقیم ہے اور غیر معینہ مدت تک رہنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 2 بیڈ رومز اور 1 بڑے لاؤنج روم والے لگژری سویٹ کا خصوصی ریٹ 1000 یوآن فی یومیہ (140 ڈالر)ہے۔ اس قیمت میں بجلی، ہیٹنگ، پانی اور پارکنگ بھی شامل ہے۔فیملی کا دعویٰ ہے کہ دراصل ہوٹل میں رہ نے سے ان کے پیسے بچ رہے ہیں جبکہ ان کی زندگی بہت زیادہ آرام دہ بھی ہوگئی ہے۔