فیس بک کی دوستی رشتے میں بدل گئی، چین کا دولہا اپنی دلہنیا لینے سرگودھا پہنچ گیا

سرگودھا(نیوز ڈیسک) پاک چین دوستی میں دونوں ممالک کے جوڑے نے ایک ایسی مثال رقم کر دی جو ہمیشہ یادرہے گی۔۔چین کا دولہا فیس بک دوستی پر دلہن لینے سرگودھا پہنچ گیا۔جوڑے کی چرچ میں شادی روائتی جوش وخروش سے ہوئی۔ جہاں خوشیاں رقص کرتی رہیں۔ جس میں باراتیوں سمیت مہمانوں نے بھر پور محبت کا مظاہرہ کر کے پاک چین دوستی کو مزید مضبوظ بنا دیا۔زرائع کے مطابق چینی نوجوان کی فیس بک پر پاکستان کے شہر سرگودھا کے علاقہ 47 کی دوشیزہ

شمع سے محبت ہوئی جو شادی کے وعدہ پر دولہا کو اپنی بہن کے ہمراہ سرگودھا کھنچ لائی اور وہ پاکستانی دلہن کے ساتھ مضبوظ بندھن میں بندھ گیا اس شادی میں تمام روائتی رسومات بھی ادا کی گئی جن میں دودھ پلائی اور جوتا چھاپی نے چینی دولہا کو جو لطف دیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔ اس موقع پر جوڑے نے گفتگو کرتے ہوئے بھر پور خوشی کا اظہار کیااور کہا کہ وہ اس شادی سے نئی مثال کو رقم کر رہے ہیں جس سے دونوں ممالک کی دوستی اور مضبوظ راشتے میں بندھ گئی ہے۔