امریکی ساحل پر سیکڑوں سال قدیم بحری جہاز کا ڈھانچہ برآمد

نارتھ کیرولینا: امریکی ساحل پر 1800 میں تیارکردہ ایک چھوٹے بحری جہاز کی باقیات ازخود نمودار ہوئی ہیں۔ اس سے قبل بھی یہ ساحل قدیم سمندری جہازوں کی وجہ سے ایک مشہورومقبول مقام رہا ہے۔تاریخی لحاظ سے یہاں سینکڑوں بحری جہاز ڈوبتے رہے ہیں کیونکہ بالڈ ہیڈ جزیرے اور اطراف کی جانب اب تک 21 جہاز اور کشتیوں کے آثار مل چکے ہیں جن کا تعلق امریکی خانہ جنگی اور برطانوی عہد سے رہا ہے۔کچھ روز قبل اسی ساحل پر 12 فٹ چوڑا اور 60 فٹ طویل جہاز کا ڈھانچہ دیکھا گیا ہے جس کی تفصیلات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس پر جابجا زنگ آلود آہنی ٹکڑے لگے ہیں اور بوسیدہ لکڑی کی پٹیاں واضح دکھائی دے رہی ہیں۔ماہرینِ آثار کے مطابق فی الحال اس پر تحقیق جاری ہے لیکن ابتدائی اندازے کے مطابق یہ کوئی بڑا بحری جہاز تو نہیں بلکہ ایک کشتی ہی ہے جو سینکڑوں برس قبل ڈوبی تھی اور اب جاکر ساحل پر دوبارہ نمودار ہوئی ہے۔ اس سے قبل اطراف میں درجنوں بحری جہاز اور کشتیاں نمودار ہوتی رہی ہیں۔بحری جہازوں کی تاریخ کے ماہر کیون بی ڈیوفس کے مطابق کہ اگرچہ یہ ماہری گیری کی کشتی سے ایک بڑا جہاز ضرور ہے۔ اس کا تعلق انیسویں صدی سے ہوسکتا ہے۔ یہ جہاز درحقیقت کیپ فیئر لائف سیونگ اسٹیشن سے 500 گز دور ملا ہے جو 1883 سے 1913 تک سرگرم تھا۔ماہرین کے مطابق اسی دور کی مزید کشتیاں بھی موجود ہوسکتی ہیں لیکن ابھی ایک ہی دریافت ہوئی ہے۔ سب سے پہلے مقامی دیہاتیوں کی نظر اس پر گئی تھی۔ اس کے بعد کئی لوگوں نے رضاکارانہ طور پر اسے مٹی سے نکالا تھا۔