امریکا کے 89 سالہ’ پزا بوائے‘ پرقسمت مہربان ہوگئی

واشنگٹن: امریکا میں پزا ڈلیوری کا کام کرنے والے 89 سالہ شخص سوشل میڈیا پروائرل ہوئے توقسمت بھی ان پرمہربان ہوگئی۔امریکی ریاست یوٹا میں رہنے والے ڈرلن کی عمر 89 سال ہے اوروہ اپنا گزارا کرنے کے لئے پزا ڈلیوری کا کام کرتے ہیں۔ وہ 5 سے 6 شفٹوں میں کام کرکے بمشکل اتنا کما پاتے ہیں کہ اپنے بل ادا کرسکیں۔ڈرلن کے پزا ڈلیوری کے وقت دوستانہ انداز میں بات چیت نے ایک کسٹمرکواتنا متاثرکیا کہ اس نے ان کی مدد کے لئے سوشل میڈیا پرمہم چلائی جس کے نتیجے میں 89 سال کے ’پزا بوائے‘ کے لئے 12ہزار ڈالرز جمع ہوئے۔ڈرلن کو جب یہ رقم دی گئی تو وہ جذبات پرقابو نہ رکھ سکے اوررو پڑے۔ ان کی ویڈیو کو اب تک 70 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ سے زائد لائیک کرچکے ہیں۔