ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا اپ سیٹ ہوگیا، اسکاٹ لینڈ نے بنگلا دیش کو 6 رنز سے شکست دیدی۔
الامارات کرکٹ گراؤنڈ مسقط میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 140 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
کرس گریووز 45، جارج منسے 29 اور مارک واٹ 22 رنز بنا کر نمایا کھلاڑی رہے جبکہ دیگر کسی بلے باز نے خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: عمان نے پاپوا نیو گنی کو 10 وکٹوں سے ہرادیا
بنگلا دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 3 جبکہ شکیب الحسن، مستفیض الرحمان کے حصے میں 2، 2 اور تسکین احمد اور محمد سیف الدین کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 134 رنز ہی بناسکی۔