کشمیر یوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ زنی برداشت نہیں کرینگے‘ سعدیہ عارف کیانی

کنیڈا (بیورورپوٹ) بین الاقومی سانئس کے عالمی دن کے موقع پر خواتین ونگ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کیلگری برانچ کے زیر اہتما م ایک پرواگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کنیڈا میں مقیم جموں کشمیرنیشنل عوامی پارٹی کے خواتین کے علاوہ ترقی پسند پارٹیز کی خواتین نے بھی شرکت کی تقریب میں سٹیج سکرٹیری کے فرائض جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کی سرگرم کارکن شازیہ نے انجام دیے تقریب سے خطاب کرتے ہوے خواتین نے کہاکہ جموں کشمیر کے اندر غیر حکمران طبقات نے کشمیریوں کے حقوق غصب کیے ہیں۔ ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے بجلی کے بل جات میں اضافہ اشیاء خورد نوش کی چیز وں میں اضافہ، مہہنگائی غربت جہالت بھوک ننگ افلاس نے عام انسان سے زندگی کی ساری خوشیاں چھین لی ہیں موجودہ نام نہاد حکمرانوں نے خواتین کی تعلیم سمیت بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے ہم اس کی بھر پور مذمت کرتی ہیں ہم حکومت کنیڈا سے گزارش کرتی ہیں کہ کشمیر یوں نے بنیادی عوامی حقوق پر ڈاکہ زنی پر اپنا عالمی کردار ادا کرئے خواتین نے کہا کہ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کنیڈا برانچ ان تما م مظالم کی بھر پور مذمت کرتی ہے ہم اپنے وطن عزیز ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی خود مختاری غیر طبقاتی سماج کے قیام تک جد وجہد کرتی رہے گی