آصف علی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا غربی باغ دھیرکوٹ کے عوام ہمیشہ کمی محسوس کریں گئے امارات میں مقیم کمیونٹی کا تعزیت ریفرنس میں شاندار خراج عقیدت

مرکزی رہنما تحریک انصاف غربی باغ راجہ آصف علی خان مرحوم کی مغفرت کےلیے دعائیہ تقریب اور تعزیتی ریفرنس مقررین کا راجہ آصف علی خان کی سیاسی و سماجی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش چالیس سالہ سیاسی جدوجہد کا ایک عظیم باب بند ہو گیا راجہ آصف علی خان کا خلا پر نہیں ہو سکتا حلقہ غربی باغ ایک بہترین سیاسی کارکن سے محروم ہو گیا راجہ آصف علی خان غریب اور بے سہارا لوگوں کی امید تھے غربی باغ کے عوام حلقے میں ان کی کمی ہمیشہ محسوس کریں گے حقیقی معنوں میں عوامی حقوق کی ترجمانی کی ان کے مخالفین بھی ان کی اعلی اخلاق و کردار کئ تعریف کرتے تھے اعلی سیاسی بصیرت کےمالک تھے ساری زندگی اصولوں کی سیاست کی ان کے کردار پر کبھی انگلی نہیں اٹھی راجہ آصف جیسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں

معروف بزنس مین سردار ساجد اقبال عباسی ، سیاسی و سماجی رہنما راجہ عاشق حسین رہنما جماعت اسلامی حافظ عتیق منہاس ، رہنما تحریک انصاف حلقہ کھاوڑا راجہ فہیم
راجہ واجد کبیر ،رہنما مسلم کانفرنس نعیم کمال عباسی ، رہنما جماعت اسلامی ایاز کیانی,عاصم احمد برق رہنما تحریک انصاف ،راجہ واجد کبیر،بزنس مین، ،رہنما پیلز پارٹی راجہ ساجد بشیر راجہ طاہر خورشید ،حاجی راجہ طاہر رشید خان راجہ ریاست علی ،رہنما مسلم لیگ ن راجہ ساجد علی ساجد ,راجہ ادریس ،صدر جموں کشمیر جرنلسٹ فورم یو اے ای راجہ اسد خالد اسٹیٹ ویوز سے منسلک صحافی راجہ ظفر حیات راجہ۔ طارق و دیگر نے خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار ساجد اقبال عباسی نے کہا کہ راجہ آصف نے حقیقی معنوں میں غربی باغ کے لوگوں کے حقوق کی ترجمانی کی ان جیسا لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتا ہے رہنما جماعت اسلامی راجہ عاشق نے نے اپنے خطاب میں کہا کہ راجہ آصف علی ایک شائستہ لہجے میں بات کرنے والے باکردار انسان تھے انکی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مسلم کانفرنس کے رہنما نعیم کمال عباسی نے کہا راجہ آصف علی خان ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ان کی زبان سے کبھی نا زیبہ گفتگو نہیں سنی انہوں نے ہمیشہ اختلاف رائے اصولوں کی بنیادوں پر کیا رہنما پیلز پارٹی راجہ ساجد بشیر نے کہا کہ راجہ آصف علی خان عظیم سیاسی لیڈر تھے ان کے عوامی خدمت کے عظیم مشن کو جاری رکھیں گے
صدر جموں کشمیر جرنلسٹ فورم متحدہ عرب امارات راجہ اسد خالد راجہ ظفر حیات راجہ طارق اور دیگر نے بھی راجہ آصف علی خان مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا راجہ آصف علی خان مرحوم ایثال ثواب کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد معروف بزنس میں سیاسی و سماجی رہنما سردار ساجد اقبال عباسی اور جموں کشمیر جرنلسٹ فورم کے تعاون سے کیا گیا سٹیج سیکریٹری کی فرائض صدر جموں کشمیر جرنلسٹ یو اے ای راجہ اسد خالد انجام دیئے پروگرام کے آخر میں مرحوم کے آیثال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی
پروگرام کے آخر میں شرکا کے لیے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا