راولاکوٹ مظفرآباد ائیرپورٹ فعال ایم ٹی بی سی کا کشمیر ائیر لائن شروع کرنے کا اعلان

میلٹی نیشنل ادارہ ایم ٹی بی سی نے مظفر آباد اور راولاکوٹ ائیرپورٹ کو ٹیک اوور کرنے کرنے کے بعد کشمیر ائیر لائن کے نام سے ائیر لائن سروس کا آغاز کریگا ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ایم ٹی بی سی

ایم ٹی بی سی کا آرمی ویلفئر ٹرسٹ کے تعاون سے باغ میں پولٹری بزنس کا آغاز کا اعلان پیداوار پورے کشمیر میں سپلائ کی جائے گی ارجہ میں 80 کنال زمین پر فارم ہاوس کا کام شروع

پاک چنار ونگ دبئی کشمیری کمیونٹی کی خدمات میں پیش پیش ہے ایک عرصہ سے کشمیری کیمونٹی کے جو چھوٹے موٹے مسائل ہیں ان کو حل کرنے میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے جس کو بے روزگار ہو جائے اس کے لیے روزگا ر کی مدد کرنا کوئی مرجاے تواس کی لاش کو اپنے ملک بھیجنے کے لیے بندوبست کرنا حالیہ کروناوائرس میں چنار ونگ نے اپنی کیمونٹی کے لیے بہت ساری خدمات سرانجام دی ہیں جن کے پاس جاب نہیں تھی ان کے لیے جاب، یا ان کو واپس اپنے ملک بھیجنے کے علاوہ رہاش کھانے کا بندوبست کیا ہے پاک چنار ونگ ہر حوالے سے کشمیری کیمونٹی کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ راجہ امجد کبیر، سردار ہارون بیگ، سردار ساجد عباسی، راجہ عاشق، راجہ داود شریف، راجہ اسد
ٰیواے ای (بیورورپوٹ) گزشتہ روز پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں پاک چنار ونگ کے زیر اہتمام کشمیر سے آئے ہوے ایم ٹی سی بی کے ائریکٹر پبلک ریلیشنز زرطیف بادشاہ ،ور الیکٹرک مینجر عامر اور دیگر کے عزازمیں عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب مہمان خصوصی۔ سردار زرطیف بادشاہ، سردار عامر کے علاہ۔جنرل سیکرٹری پاکستان ایسوسی ایشن دبئی۔ محسن البنا۔ ہیڈ آف ایجویکشن پاکستان ایسوسی ایشن دبئئ داود شریف۔ صدر چنار ونگ امجد کبر۔ ممبر ایڈوائزری بورڈ چنار ونگ ہارون بیگ۔ سینر نا ئب صدر پاک چناو ونگ سردار دانش طارق۔ جنرل سیکرٹری چنار عمران علی جان۔ صدر کے جے ایف عابد چغتائی۔ چیف ایڈیٹر لیڈنگ نیوز راجہ اسد۔ کشمیر کمیونٹی سے معروف کاروباری اور سماجی شخصیات ساجد عباسی، راجہ محمد خان، راجہ عاشق، ڈاکٹر شفقت، راجہ واجد کبیر، ندیم عبداللہ، سردار آصف، ایاز کیانی، اکرام خان، فیاض منہاس، لیاقت علی، اسد پرویز، ثاقب آزاد میڈیا سے ارشد ملک، عمر فاروق اور دیگر شخصیات کی شرکت۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز زرطیف بادشاہ نے کہا میں سب سے پہلے چنار ونگ دبئی اور کشمیر کیمونٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بہت ہی خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کو دیکھنے کا موقع ملاہے سب مبارکباد کے مستحق ہیں انھوں نے کہاکہ ایم ٹی بی سی ایک ملٹی نیشنل ادرہ ہے جو عوام کو میڈیکل کی سہولیات کے ساتھ ساتھ بہت ساری دیگر سہولیات فراہم کرتی ہے جیسے ساجد عباسی نے بتایادھیر کوٹ کے حوالے سے تو ہم بھی ادھیر سے ہی آتے جاتے ہیں وہ بلڈنگ ایک عرصے سے ویران پڑی تھی ایم ٹی بی سی نے لیز پر لی ہے جس کے اٹھارہ سے بیس کمرے ہیں ہم نے لی 45سال کے لیے لی جو اس سے ہم کماتے ہیں تو میں اپ کو بتاو تین سے چار دن کا جو ہم کماتے ہیں تو پورے سال کا آزادکشمیر گورنمنٹ کو دیتے ہیں صرف تین سے چار دن کی بچت کر کے پورے سال کا کرایہ آزاد کشمیر گورنمنٹ کو دیتے ہیں اتنا پوٹشنل ہے اس میں دھیر کوٹ میں ایک سے دو لاکھ ہم ایک دن میں کماتے ہیں اس لیے اس وقت ہر بندہ چاہتے ہے ایم ٹی سی بی اور ترقی کے منازل طے کرئے اور جو ہمارے فاونڈر چیرمین سردار محمود ہیں وہ تو کہتے ہیں کہ میرے ساتھ Ideas شئیر کرو کہتے ہیں کہ بتاو کہ ہم ایسی آرگنائزیشن کہا ں لاسکتے ہیں ٹور ازم کے حوالے سے ہم نے پچھلے سال ایک فیسٹول کروا گنگا چوٹی پر اس میں ایک اسٹریلیا اورسوزن لیڈ کی وہ تین دن رہیں جب وہ واپس اسلام آباد آئی تو انھوں نے ہم کو بلایاجب ان سے بات ہوئی ان کے اتنے اچھے ری مارکس تھے ہمارے کشمیر کے بارے میں انھوں نے کہاکہ ہمیں اچھے ٹور ازم حوالے سے ری زوٹ بنا کر دیں ہم کہیں مالم جبہ نہیں جاہیں گے بلکہ ہم کشمیر جاہیں گے آہیں گے اس کے بعدہم جس بزنس کی طر ف جارہے ہیں وہ پوٹری ہے ہم جو بھی پوٹری استعما ل کر رہے ہیں وہ پنڈی سے جارہا ہے ہمارا پلان ہے کہ اب یہ کام باغ میں کیا جائے اور پورے کشمیر میں سپلائی کی جاہیں اس میں ہماری ساتھ ارمی ویلفیر ٹرسٹ کام کررہی ہے جو جے او سی مری ہیں واجد وہ اس میں براے راست شامل ہیں 80کنال زمین ہم نے ارجہ میں لی ہے ا س میں ہم فارم ہاوس مشینری جو بھی چیزیں لگا کر ہم پوٹری کا کام شروع کررہیں ہیں اس کے بعد اپ نے ایجوکشن کی بات کی ہے تو انسان کے پاس دوچیزیں ہونی چاہیے ایجوکشن ہونی چاہیے یا ٹیکنکل ایجوکشن ہونی چاہے ہمارے ایمپلائز عامر ہیں بہت ہی ماہر تجربہ کار ادمی ہیں اس وقت جو بھی 5000ہزار ادمی کام کررہے

ہیں اپ بہت بڑے لوگ ہیں جو اپنی مصروفیات کے ساتھ باوجود بہت ساری سہولیات دیتے ہیں اپنی کیمونٹی کے لوگوں کو یہاں زندگی بہت مصروف ہے لیکن اس کے باوجود آپ دوستو کا یہ پیار محبت ہم کو یہاں لایا اپ جو جاب کے حوالے سے گارڈ لائن دیتے ہیں میرے لے بہت بڑا کام ہے ہمارا وقت کوئی اہمیت نہیں لیکن اپ سب کا بہت ہی قیمتی وقت تھا میں ایک بار سب دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اس پاک چنار ونگ کے لیے ہمارے فاونڈر چیرمیں محمود کا بھی سب کے لیے پیغام ہے کہ ہم اس کے لیے کیا کر سکتے ہیں ہماری کیا ذمہ داری لگاتے ہیں ہم پوری کرنے کی کوشش کریں گے تقریب
ایم ٹی بی سی کے فاونڈر چئیرمین محمود خان کو اوور سیز کشمیر و پاکستان کمیونٹی کی زبردست الفاظ میں خراج تحسین تقریب کے اخرمیں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز زرطیف بادشاہ اور الیکٹرک مینجر عامر نے پروگرام میں ایم ٹی بی سی کی نمائندگی کی اور منتظمین کی طرف سے اعزازی شیلڈ بھی وصول کی