بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو پچیس سو درہم رقم دی جائیگی
یو اے ای گولڈن جوبلی ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ یکم دسمبر سے شارجہ میں کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیمیں حصہ لیں گے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو پچیس سو دریم جبکہ دوسرے نمبر ہر آنے والی ٹیم کے لیے ساڑھے بارہ سو یو اے ای درہم انعامی رقم رکھی گئی ہے ڈائریکٹر لیڈنگ سپورٹس راجہ اسد خالد نے کہا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی یو اے ای میں کرکٹ کا میلا سج رہا ہے جس میں آزاد کشمیر اور پاکستان پھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں حسب سابق بہترین ایونٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ہم نے ماضی میں کھیلوں کے کامیاب ایونٹ منعقد کیے ہے جن میں کرکٹ سے محبت کرنے والوں نے ہمیشہ بھرپور تعاون کیا امید ہے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی شائقین کرکٹ بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ ایونٹ کو کامیاب کرانے میں تعاون کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ یو اے ای میں مقیم تمام سیاسی و سماجی شخصیات کو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں