زمین ڈاٹ کام کی جانب سے دبئی میں معروف ’پاکستان پراپرٹی ایونٹ‘ تیسری مرتبہ پیش کیا جا رہا ہے

پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے دبئی میں پاکستان پراپرٹی ایونٹ ایک بار پھر منعقد ہونے جا رہا ہے۔ کورونا کی عالمی وبا کے بعد ایک نئے جذبے کے ساتھ پاکستان پراپرٹی ایونٹ میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں کے لئے اپنے آبائی وطن میں سرمایہ کاری کے بے مثال اور شاندار مواقع موجود ہوں گے۔
پاکستان پراپرٹی ایونٹ ،پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، عود المیثا روڈ، دبئی میں 3 اور 4 دسمبر 2021 کو صبح 10 سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔