پاکستان یونین آف فیڈرل جرنلسٹس کا یو اے ای میں مقیم پریس قونصلر محمد صالح کے اعزاز میں عشائیہ‘ یو اے ای میں پاکستانی صحافی پاکستان کے بہتر امیج کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں

دبئی ( بیورو رپورٹ ) “پاکستان کے دلکشں نظاروں سے لطف اندوز ہوں، دنیا کے بلندو وبالا پہاڑ دیکھیں، گرمی میں سرد موسم کا مزا لیں، یورپ کے مہنگی سیاحت کے بجائے پاکستانی مہمان نوازی سے غیر معمولی سیاحتی مقامات کا دورہ کریں”اس خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات میں نئے تعینات ہونے والے پریس قونصلر محمد صالح نے دبئی میں صحافیوں کے ساتھ گپ شپ کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان کی نمائندہ صحافتی تنظیم پاکستان یونین آف فیڈرل جرنلسٹس – متحدہ عرب امارات ریجن کی جانب سے پریس قونصلر محمد صالح کیلئے خصوصی محفل سجائی گئی تھی۔ پریس قونصلر محمد صالح نے متحدہ عرب امارات میں سرگرم بین الاقوامی صحافیوں خصوصا عرب دنیا کے صحافیوں کو پاکستان دورے کی دعوت دی اور کہا کہ عرب دنیا کے صحافیوں کو پاکستان خصوصا شمالی علاقہ جات کے دلفریب نظارے کرانے ہیں تاکہ پاکستان کا تصور بین الاقوامی دنیا کے سامنے یکسر تبدیل ہوجائے۔ انھوں نے پاکستانی صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاکستان کے سفارتی مشنز کے دروازے اوورسیز پاکستانیوں اور میڈیا نمائندگان کیلئے کھولے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی پریس سیکشن پاکستان کا سیاحتی دورہ کرنے والے صحافیوں کی مکمل رہنمائی کرے گا۔ صحافتی تنظیم پاکستان یونین آف فیڈرل جرنلسٹس – متحدہ عرب امارات ریجن کے صدر خالد ملک نے نئے پریس قونصلر محمد صالح سے اظہار تشکر کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی تارکین وطن کے مسائل کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ، ملک کے امیج کو خوب سے خوب تر کرنے کیلئے میڈیا کوشاں رہے گا۔صحافتی تنظیم پاکستان یونین آف فیڈرل جرنلسٹس – متحدہ عرب امارات ریجن کے سیکرٹری جنرل انصر اکرم نے کہا کہ محمد صالح متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے تعینات ہونے والے نئے ترجمان ہیں جو پاکستانی اور دبئی میں بسے غیر ملکی میڈیا خصوصا عرب دنیا کے صحافیوں سے مکمل رابطہ رکھیں گے۔ انصر اکرم نے توجہ دلائی کہ پاکستان سے متعلق متعدد اطلاعات عربی اخبارات کی زینت نہیں بن پاتی جس کیلئے موثر طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انصر اکرم نے امید کا اظہار کیا کہ نئے پریس قونصلر محمد صالح مشرق وسطی کے عربی زبان میں شائع ہونے والے اخبارت میں بھی پاکستان کا موقف موثر انداز میں شائع کرنے کیلئے کوششیں کریں گے تاکہ عرب دنیا میں موثر سفارتکاری کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ تقریب میں صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ یواے ای زون کے صدر خالد ملک ، انصر اکرم ، عبد الرحمن رضا ، مدثر خوشنود، سجاد اکبر ، آصف راٹھور ، ارشد ملک ، رانا نصیر ، اشعر احمد سارنگ ، راجہ اسد ، اسحاق سو مورو، سلمان شکیل،فہد شیخ نے شرکت کی تقریب کے آخر میں صحافتی تنظیم پاکستان یونین آف فیڈرل جرنلسٹس – متحدہ عرب امارات ریجن کی جانب سے پریس قونصلر محمد صالح کو اجرک پیش کی گئی ۔ملک ارشد کے بھای کے وفات پر تعزیت بھی کی گی