بیرون ملک مقیم کشمیری پوری دنیا میں کشمیر کے سفارت کار ہیں ‘جاوید بڈھانوی

دبئی( نمائندہ خصوصی)آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر بحالیات ومرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر جاوید بڈھانوی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم کشمیری پوری دنیا میں کشمیر کی سفارت کاری کرتے ہیں متحدہ عرب امارات میں رہ کر کشمیریوں نے محنت کی اور ریاست جموں وکشمیر میں خوشحالی آئی۔مڈل ایسٹ میں بالخصوص اور متحدہ عرب امارات میں بالعموم لوگوں کو بھرپور روزگار کا مواقع دیا گیا انھوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے کشمیریوں کی اور فلسطین کے مسلمانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی آج سانحہ لنجوٹ کے شہداء کا یوم شہادت ہے ہم کشمیری شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کی خاطر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اقتدار میں حصہ دار بنی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جس طرح الیکشن مہم چلائی اس طرح کے نتائج نہیں مل سکے بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی امید ہیں آزاد حکومت کے وزیراعظم بہترین انداز میں حکومت چلا رہے ہیں چوہدری انوارالحق نے وی آئی پی کلچر اور کرپشن کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں ہم یہاں عوام کو جوڑنے کے لئے آتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز دبئی ائیرپورٹ پر اپنے استقبال کو آنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،دبئی ائیرپورٹ پر جاوید بڈھانوی کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا،جاوید بڈھانوی ایک ہفتے کے نجی دورے پر دبئی گئے ہیں جاوید بڈھانوی نے مزید کہا کہ ریاست جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے دبئی میں مقیم کشمیری تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کے لئے زرمبادلہ میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں جاوید بڈھانوی نے آخر میں دبئی میں مقیم بالخصوص نکیال اور بالعموم کوٹلی سمیت آزاد جموں وکشمیر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود دبئی ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا جاوید بڈھانوی نے کہا کہ ان شاء اللہ ہم آپ کے مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔