سردار ایاز یونس، سردار میراکبر خان اور خان کبیر خان کی طرف سے پنجاب یونیورسٹی افیلیشن کمیٹی (Affiliation committee) اور کشمیری کیمونٹی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام، خوبصورت شام کمیونٹی کو جوڑ کر رکھنا انتہائی اہم ہے، دعوت میں سیاسی، سماجی و صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت
پردیس میں دوستوں کے ساتھ مل کر انتہائی سکون ملا پردیس میں چند دن کے قیام سے بھی ان دوستوں نے اپنے ملک سے دور ہونے کا احساس نہیں ہونے دیا ہے، ڈاکٹرسردار اصغر اقبال۔ ڈاکٹر کامران مرزا۔ ڈاکٹر سہیل۔ ڈاکٹر امتیاز۔ سردار زرین خان
یو اے ای(بیورو رپورٹ) سردار ایاز یونس۔ سردار میراکبر خان۔ خان کبیر خان کی جانب سے گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی افیلیشن کمیٹی کے ممبر پروفیسر۔ ڈاکٹرسردار اصغر اقبال۔ ڈاکٹر کامران مرزا۔ ڈاکٹر سہیل۔ ڈاکٹر امتیاز سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ وسطی باغ سردار زرین خان اور کشمیر ی کیمونٹی کے اعزاز میں عجمان کے صحرا میں ایک پُر تکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما سردار الطاف۔ راجہ واجد کبیر۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما سردار نصیر خان، لبریشن فرنٹ کے رہنما انور بشیر۔کشمیر جرنلسٹ فورم کے صدر عابد چغتائی، جنرل سیکرٹری رضوان اشرف، آصف نور، جموں کشمیر جرنلسٹ فورم کے صدر راجہ اسد خالد۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عرفان عزیز۔ سردار مصطفی خان ۔ نجم محمود۔ راجہ نعمان۔سردار حمزہ کے علاوہ۔ سیاسی سماجی و صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ مہمانوں نے میزبانوں کی محبت اور کمیونٹی کے جذبے و ایکے کو خوب سراہا اور خوبصورت دعوت کے اہتمام پر میزبانوں کا شکریہ ادا کیا۔ دعوتی تقریب میں رنگ برنگی محفل سجی رہی اور شرکاء گپ بازی سے بھی خوب محظوظ ہوتے رہے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ یہاں موجود اپنی کمیونٹی کو جوڑ کر رکھنا انتہائی اہم ہے اور اس بابت کاوش کرنے والے سبھی افراد لائقِ تحسین ہیں جو اس مصروفیت کے عہد میں ایسی محافل کے زریعے کمیونٹی کو مل بیٹھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ شرکاء کے خوبصورت محفل کی اہتمام پر تمام میزبان دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔