مسز محمود بندو خان کا انتقال ہوگیا

دبئی ( نیوز رپورٹر ) پاکستان کے کامیاب کاروباری گھرانے کی ماں جی مسز محمود بندو خان کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا۔ وہ پاکستان کے مشہور ریسٹورینٹ بندو خان کے روح رواں مقصود بندو خان کی والدہ تھیں جو کراچی میں گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھیں۔ پاکستان کے مشہور ریسٹورینٹ بندو خان کی دبئی میں بھی شاخیں ہیں خصوصا دبئی کے معروف سیاحتی مقام گلوبل ویلیج میں بندو خان گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستانی ذائقے دار پکوان دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنا گرویدہ بنا رہے ہیں۔پاکستان کی مشہور ریسٹورینٹ کے آغاز کرنے میں مسز محمود بندو خان نے کئی دہائی قبل اہم اور بنیادی کردار ادا کیا۔ مسز محمود بندوخان (والدہ مقصود بندو خان) کا سوئم 15 مارچ کو منعقد ہوگا۔