لبنان میں پاکستان کے سفیر سلمان اطہر کی ابوظہبی آمد ‘مختلف تقاریب میں شرکت

دبئی (نمائندہ خصوصی)لبنان میں پاکستان کے سفیر سلمان اطہر بیروت سے پاکستان جاتے ھوئے مختصر وقت کے لئے متحدہ عرب امارات کے درالخلافہ ابوظہبی میں قیام کیا ،ان کے اعزاز میں دوستوں نے تقاریب کا اہتمام کیا، سلمان اطہر متحدہ عرب امارات، سنگاپور، سلطنت آف عمان میں سفارتی خدمات سر انجام دینے کے علاوہ وزارت خارجہ پاکستان اسلام آباد میں بھی اھم عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں، ذہین محنتی اور سفارتی امور پر وسیع تجربہ رکھتے ہیں، سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں 16 سال قبل سفارتی خدمات سر انجام کے ساتھ ساتھ کمیونٹی میں بھی مقبول تھے ،وسیع حلقہ احباب موجود ھے سلمان اطہر بھی دوستوں کو نہیں بھولتے ،جہاں بھی ھوں مسلسل رابطہ رکھتے ھیں، ابوظہبی کے مقامی ریسٹورنٹ میں ان کے اعزاز میں عشائیہ کا مقصد سلمان اطہر صاحب کے یواے ای میں پرانے دوستوں کو ساتھ ملنے اور گپ شپ کا موقع فراہم کرنا تھا متحدہ عرب امارات میں موجود ان کے دوست احباب ان تعلقات اور روابط پر فخر محسوس کرتے ہیں، یو اے میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمزئ بھی ابوظہبی سفارت خانہ پاکستان میں سفارتی خدمات سر انجام دے چکے ہیں، سلمان اطہر کے ذاتی دوست اور کمیونٹی میں مقبول ھیں انہوں نے بھی عشائیہ میں شرکت کی ،دوستوں کے ساتھ پرانی یادوں کو تازہ کیا ،پرانے دوستوں اظہار حیدر صاحب، چوھدری محمد انور صاحب ڈاکٹر ظفر اقبال صاحب ،حاجی اسحاق صاحب اور ، جمیل الدین حسن صاحب کو مس کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی ان سب دوستوں کے درجات بلند فرمائے عشائیہ میں چوہدری محمد صدیق سابق صدر مرکز پاکستان، ممتاز معالج ڈاکٹر طلعت محمود بٹ،طارق محمود ،عبدالہادی اچکزئی، جاوید رشید ملک ،میاں امجد جاوید، عمر عباس گوندل، ڈاکٹر محمد جاوید ،چوھدری محمد اسجد ،فرمان حیدر ،امتیاز خٹک ،سبط عارف ،چوھدری ارشد حسین، راجہ محمد عرفان، اور دیگر نے شرکت کی ۔چوھدری محمد صدیق دوستوں کی محبت اور یادوں کا ذکر کرتے ھوئے ابدیدہ ھو گئے سفیر پاکستان متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمزئ نے کہا، میں نے دنیا کے متعدد ممالک میں سفارتی خدمات سر انجام دی ھیں لیکن ابوظہبی کے دوست اور کمیونٹی سے بھرپور تعاون ملا یہ سب دوست میرے قریب اور میری کامیابیوں میں ان کا بڑا حصہ ھے مہمان خصوصی سلمان اطہر نے کہا کہ دیرینہ دوستوں کے ساتھ یادیں تازہ کرکے اور ایک ساتھ مل کر بہت اچھا لگا ،بحثیت سفارتکار میری پوری کوشش رھی ھے کہ پاکستان کے ساتھ سفارتی و معاشی تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا جائے میں نے بطور سفارت کار ھر کام چیلنج سمجھ کر کیا ھے اللہ تعالی نے مجھے کامیاب کیا ھے لبنان میں بطور سفیر پاکستان کے ساتھ تجارت کو 32 فیصد تک بڑھایا ھے آپ سب بھی لبنان میں آئیں تجارت کریں سفارت خانہ پاکستان آپ کی پوری مدر راھنمائی اور سہولت فراھم کرے گا وھاں پاکستانی مصنوعات کی مانگ اور ضرورت ھے ،لبنان میں رہ کر تعلقات میں مزید بہتری، مضبوطی اور وسعت پیدا کی جائے گی آپ سب دوستوں نے میرے بارے میں جن جذبات اور محبت کا اظہار کیا ھے اس کا بے حد مشکور ہوں آخر میں میزبان سہیل خاور نے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمزئ، سلمان اطہر سفیر پاکستان لبنان اور شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا کہ پرانے دوستوں کی یاد گار تقریب عرصہ دراز تک یاد رھے گی