فرانس (بیورو رپورٹ) شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی فرانس ٹیم، جس میں مشتاق جدون، ذوالفقار جتالہ، حمزہ تاج، عطا محمد، عبدالجبار بٹ، اور مبارک جدون شامل تھے، نے ایک شاندار فنڈ ریزنگ ایونٹ کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب فرانس کے شہر میں منعقد ہوئی، جس میں خان صاحب کے ذاتی معالج اور شوکت خانم ہسپتال کے میڈیکل ونگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عاصم یوسف، اور اداکارہ و سماجی راہنما ریشم صاحبہ مہمان خصوصی اور ایمبسیڈر کے طور پر شریک ہوئے۔پاکستان اوورسیز کمیونٹی فرانس کے مختلف طبقات، بشمول نمایاں اسٹیک ہولڈرز، نے بھرپور شرکت کی اور دل کھول کر فنڈ ریزنگ کی۔ ایونٹ کے دوران ہزاروں یوروز، جو پاکستانی کرنسی میں کروڑوں روپے بنتے ہیں، عطیات کیش کی صورت میں منتظمین کو پیش کیے گئے۔ مجموعی طور پر، اب تک بیالیس ہزار یورو کی رقم جمع کی جا چکی ہے، جو نادار اور غریب کینسر مریضوں کے علاج یا کراچی میں تیسرے اور سب سے بڑے کینسر ہسپتال کی تعمیر و تکمیل پر خرچ کی جائے گی۔
روحی بانو نے نہ صرف خواتین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا بلکہ خود اور دوسری خواتین کی موٹیویشن کے ذریعے ہزاروں یورو جمع کیے۔آصف ہاشمی نے نظامت میں حصہ لیا اور دیگر خواتین کو موٹیویٹ کرتے ہوئے فنڈ ریزنگ میں خود بھی حصہ ڈالا۔ناصرہ خان، نینا خان، سلطانہ صاحبہ، اور شبانہ چوہدری نے ایونٹ کے جوش و خروش میں اضافہ کرتے ہوئے فنڈ ریزنگ میں بھرپور کردار ادا کیا۔چوہدری شاہین صاحب نے پروگرام میں شریک ہو کر پانچ ہزار یورو کی خطیر رقم سے فنڈ میں حصہ لیا۔چوہدری اشفاق جٹ صاحب نے بولی پر لگے کرکٹ گیند کو تین ہزار یورو میں خرید کر سخاوت کا مظاہرہ کیا۔سردار ظہور صاحب نے دو ہزار یورو کی خطیر رقم سے فنڈ میں اضافہ کیا۔بندہ ناچیزنے آن لائن دو ہزار یورو تنظیم کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے، جبکہ جتالہ فیملی سے سجاد جتالہ، رانا سیف اللہ، رضوان دادا، اور مہر سمیر نے بھی عطیات دیے۔پی ٹی آئی کی اساس مشہور و معروف گلدستہ جیسے بھائی ابوبکر گوندل، چوہدری عبدالستار، سہیل بھدر، چوہدری منور جٹ، ملک سعید، راجہ عجب، فیصل سہانہ، عرفان لنگھا، اور مظہر گوندل نے تقریباً چار ہزار یورو کی رقم فنڈ میں جمع کروائی۔چوہدری طارق ندیم اور ان کے ساتھیوں نے دو ہزار یورو کا عطیہ دیا۔مشہور بزنس مین جیسے محترم رانا جاوید زرگر، راجہ طاہر، محمود کلیار، مقصود رانجھا، ملک اظہر، چوہدری خلیل اور دیگر نے فنڈ ریزنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔تاج سکھیرا اور ان کے والد عمر تاج نے دو ہزار یورو فنڈ میں جمع کرائے۔عبدالجبار بٹ اور ان کے فرزندوں نے ایونٹ کی تیاری میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے چار ہزار یورو کی خطیر رقم جمع کروائی۔ مشتاق جدون نے مزید ڈھائی ہزار یورو کی رقم فنڈ میں جمع کی۔صحافتی برادری کے جانے پہچانے نام جیسے شاہ زیب ارشد، زاہد مصطفیٰ اعوان، علی اشفاق، شیرافضل اور دیگر نے تقریب کی رپورٹنگ کی۔تقریب کی نظامت کے فرائض ذوالفقار جتالہ، ڈاکٹر عطا محمد، اور آصفہ ھاشمی نے انجام دیے۔ تلاوت کلام پاک طاہر عباس گورایہ نے کی، نعت رسول ﷺ طاہر صاحب نے پڑھی، اور خوش آمدید نوٹس مشتاق جدون نے فراہم کیے۔ تفصیلی رپورٹس ڈاکٹر عاصم نے پیش کیں، جبکہ موٹیویشنل تقاریر سردار ظہور، روحی بانو، تاج سکھیرا، اور خالد پرویز چوہدری نے کیں۔ ایونٹ کی ابتدا، دورانیہ، اور اختتام ایک پرسکون اور خوش گوار ماحول میں ہوا۔