وزیراعلیٰ اروند کجروال کا مستعفی ہونے کا فیصلہ؛ 4 نام سامنے آگئے

نئی دہلی: نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجروال کے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے فیصلے کے بعد اس عہدے کے لیے نئے امیدوار کے لیے 4 نام سامنے آگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کجروال کی جگہ لینے کے لیے جن 4 اہم اور مضبوط امیدواروں کے نام زیر گردش ہیں ان میں گوپال رائے، کیلاش گاہلوٹ اور سنیتا کجریوال شامل ہیں۔ان امیدواروں میں 49 سالہ گوپال رائے عام آدمی پارٹی کے کارپوریٹر ہیں اور دہلی کی سیاست میں ان کا اہم کردار رہا ہے اور ماحولیات، جنگلات، جنگلی حیات، ترقی اور جنرل ایڈمنسٹریشن کے وزیر بھی ہیں۔دوسرے امیدوار کے لیے 50 سالہ کیلاش گاہلوٹ کا نام زیر گردش ہیں جو اس وقت وزیر ٹرانسپورٹ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔نئی دہلی کی نئی امیدوار کے طور پر وزیراعلیٰ اروند کجروال کی اہلیہ سنیتا کجروال کا نام بھی زیر غور ہے۔وزارت عظمیٰ کی ایک اور خاتون بھی مضبوط امیدوار سمجھی جاتی ہیں جن کانام آتشی مارلینا ہے جو میڈیا میں مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنانے کے لیے شہرت رکھتی ہیں اور وزیر تعلیم بھی ہیں۔یاد رہے کہ اروند کجریوال شراب کی پالیسی میں 6 ماہ اسیری کاٹ کر ضمانت پر رہا ہوئے ہیں اور انھوں نے عدالت میں انصاف لینے کے بعد اب عوام کی عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے وہ ایک دو روز میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔