راجہ راشد علی کی طرف سے عشائیہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات دی جائیں گی،چوہدری مقبول ، امجد جلیل

آزادکشمیر کے اندر ثقافت، ورثہ، آرٹس، ایڈونچر، لگژری اور تفریح کے مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی ، راجہ منصور، منصور قادر ڈار

پاکستان تحریک انصاف گلف کے سابق جنرل سکرٹیری معروف کشمیر ی بزنس مین راجہ راشد علی کی طرف سے متحدہ عرب امارا ت کے دورے پر آئے ہوئے وزیر انڈسٹری آزادحکومت چوہدری مقبول گجر، چیرمین عملدرآمد و معاینہ کمیشن راجہ منصور، چیرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ امجد جلیل۔سیکرٹری حکومت منصور قادر ڈار انڈسٹریل ریفارمز۔میدوار اسمبلی ذیشان حیدر اور دیگر کے اعزاز میں عشیائیہ تقریب۔۔۔۔۔۔


یواے ای (عابدچغتائی سے)آزادکشمیر ٹورازم پالیسی کو جدید تقاضوں سے اہم آہنگ کیا جائے گا۔اس حوالے سے ایک جامع مسودہ قانون تیار کیا جارہا ہے جس کے تحت بین الاقوامی سیاحت کے لیے آزادکشمیر کے دروازے کھولے جائیں گے اور آزادکشمیر کے اندر سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔نوجوانوں کو سیاحت کے میدان میں فروغ دینے، ملازمت اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو موثر طریقے سے استعمال کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے حکومت آزادکشمیرکام کررہی ہے اس اقدامات سے آزادکشمیر کے اندر ثقافت، ورثہ، آرٹس، ایڈونچر، لگژری اور تفریح کے مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کو تربیتی پروگراموں میں شامل ہونے کا موقع ملے گا۔ان خیالات کا اظہاروزیر انڈسٹری آزادحکومت چوہدری مقبول گجر، چیرمین عملدرآمد و معاینہ کمیشن راجہ منصور، چیرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ امجد جلیل نے کیا ۔۔ جبکہ ہز ہائنس شیخ سعید بن خلیفہ کے فائناشیل ایڈوائزر عرفان خان ، پاکستان بزنس کونسل دبئی کے ڈائریکٹر اقبال داود ، معروف کاروباری ٹائکون سردار شبیر۔فاز بلڈرز اینڈ رئیل اسٹیٹ کے چئیرمین سردار عمران عزیز ، اسٹنٹ ڈائریکٹر بورڈ آف انوسٹمنٹ علی رضا نقوی، سینئر رہنما پی ٹی آئی راجہ عاصم برق ، چوہدری محفوظ ، چوہدری سخاوت ، سردار عدنان ، جاوید عارف عباسی ، راجہ ریاست علی، مبشر راٹھور ، پاکستان سے آئے ہوے ایڈیٹر اسٹیٹ ویوز اور سینئر صحافی سید خالد گردیزی، لیڈنگ نیوز کے چیف ایڈٹیر راجہ اسدخالد ۔ کشمیر جرنلسٹ فورم یواے ای کے صدر عابد چغتائی۔راجہ ظفر حیات۔ راجہ شجاعت صابر اور دیگر کی شرکت۔ راجہ راشد علی کی طرف سے دیئے گے عشیائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہاکہ خطہ کشمیر قدرتی حسن سے مالامال ہے خط کشمیر کے اندر جتنا ٹورازم کا رحجان بڑھے گا اس سے ایک تو ملکی معشیت میں آئے روز بہتری آے گی دوسرا ماحولیاتی آلودگی پر قابوپایا جاسکتا ہے مقررین نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی ترقی کی راز ٹورازم ہے یہ ہمارے سامنے سب سے بڑی مثال ہے اس وقت ایکسپو کو دیکھنے کے لیے دینا بھر سے سیاح متحدہ عرب امارات آتے ہیں ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس ملک کی کامیابی کے لیے ہمیشہ دعا گو ہیں ہماری دعا ہے کہ ان کی یہ ترقی کا سفر جاری رہنا چاہیے مقررین نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ آزادکشمیر کے اندر ٹورازم کو زیادہ سے زیادہ پرموٹ کیا جائے تاکہ سیاحوں کو کشمیر میں جانے کے زیادہ موقع مل سکیں اس موقع پر تقریب کے میزمان پاکستان تحریک انصاف گلف کے سابق جنرل سکرٹیری راجہ راشد علی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہاکہ ہماری حکومت کو چاہیے کہ خط کشمیر کے اندر ٹور ازم پر زیاد ہ سے زیادہ کام کیا جائے اور بزنس کے حوالے سے بزنس فورم اور بزنس کانفرنس کا انعقاد کر کے نوجوان نسل کو اس طرف لایا جائے تاکہ وہ اپنے خط کشمیر کے اندر ہی بزنس شروع کریں آزادکشمیر کے اندر انڈسٹری لگائی جاہیں تاکہ نوجوان جوپڑھے لکھے ہیں وہ باہر کے ملکوں آکر ریت نہ چھانیں بلکہ اپنے ملک کے اندر ہی ان کے لیے ملازمت کرنے کے موقع مل جاہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دس لاکھ سے زائد مڈل ایسٹ میں مقیم کشمیر یوں کے بچوں کو ریاست بھر کے تمام میڈیکل کالجز، یونیورسٹیز، کیڈٹ کالجز ، انجنئیرنگ یونیورسٹیز میں داخلہ کے لئیے اسپیشل کوٹہ مختص کیا جائے تاکہ ہمارے اوورسیز بھائیوں کے بچے ڈائریکٹ میرٹ کی بنیاد پر اپنے مختص کوٹے میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں