ابوظبی، یکم اپریل، 2022 ۔۔ ابوظبی میں قائم میڈیا، انٹرٹینمنٹ اور گیمنگ کے مرکز twofour54 نے اعلان کیا ہے کہ وہ ورچوئل ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی عالمی معیار کی پروڈکشن سہولیات میں اضافہ کررہا ہے۔ کینیڈین میڈیا فرم Ross Video کے ساتھ شراکت میں شروع کی گئی نئی پیشکش میں ورچوئل اسٹوڈیوز، ورچوئل پروڈکشن سروسز اور توسیعی حقیقت کی خصوصیات شامل ہیں۔ جدید ترین D3 گرافکس اور اگمینٹڈ ریئلٹی (AR) ٹیکنالوجیز کے ساتھ یہ مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہے۔ جدید ترین کیمرے، ورچوئل مانیٹر، فلوٹنگ اے آر عناصر اور حسب ضرورت ورچوئل سیٹس کا استعمال کرتے ہوئے Twofour54 کے ورچوئل حل فلم، ٹی وی، اور اشتہاری پروڈیوسرز، براڈکاسٹرز، ایونٹ آرگنائزرز اور گیمنگ کمپنیوں کے لیے ایک جامع سروس پیش کرتے ہیں۔ ورچوئل اسٹوڈیوز Ross Video کے Voyager گرافکس پلیٹ فارمز اعلیٰ معیار کے حقیقی مناظرفراہم کرتے ہیں۔ ورچوئل اسٹوڈیو کی فزیکل سہولت ورچوئل پروڈکشن کمپنیوں کو ایسی پروڈکشن ٹیمیں بنانے کے قابل بناتی ہے جو ٹیلنٹ، نیوز اینکر یا ایونٹ کے میزبان کے سیٹ پر ہونے کے دوران مختلف کاموں کو دور سے انجام دے سکتی ہیں۔ یہ سروس Ross Video کے کلاؤڈ سے چلنے والے ریموٹ کنٹریبیوشن سلوشن، انٹر اسٹیلر کے ذریعے فراہم کی گئی ہے۔ ورچوئل سلوشنز کو راؤنڈ آؤٹ کرتے ہوئے Twofour54 ایکسٹینڈڈ ریئلٹی (XR) سروسز کی مکمل رینج فراہم کرے گا۔ لائیو یا پہلے سے ریکارڈ شدہ مواد کے لیے دستیاب Twofour54 کی XR سروسز میں بڑی فارمیٹ کی LED اسکرینیں ہیں جو روایتی سبز اسکرینوں کے براہ راست متبادل کے طور پر کام کرتی ہیں۔ ڈائریکٹر آف کمرشل سروسز Twofour54 کترینہ اینڈرسن نے کہاکہ ہم ٹیکنالوجی پر مبنی حل فراہم کرنے سے لاگت میں 80 فیصد سے زیادہ بچت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی ہے جو ورچوئل اسٹوڈیوز پورا کرنے کے لیے تیار ہے اس لیے ہمیں فخر ہے کہ سب سے پہلے راس ویڈیو اور راکٹ سرجری کے ساتھ اینڈ ٹو اینڈ پارٹنرشپ کے ذریعے خطے میں اسے پیشکش کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ Yas Creative Hub میں Twofour54 کے آغاز کے بعد ہم ابوظبی میں تخلیقی صنعتوں کے ماحولیاتی نظام کو بہترین سہولیات اور خدمات فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ امارت کی اقتصادی ترقی کا بنیادی محرک ہونے کے ناطے آنے والے مہینوں اور سالوں میں میڈیے کےشعبے کی ترقی کیلئے کام جاری رکھیں گے۔ نئے ورچوئل اسٹوڈیوز سے فائدہ اٹھانے کی خواہاں پروڈکشن کمپنیوں کو سپورٹ کرنے کے لیے راس ویڈیو کا تخلیقی ادارہ ٹوفور54 پارٹنر راکٹ سرجری، ڈیزائن اور تخلیقی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہوگا۔ ان خدمات میں کلائنٹ کے ساتھ ڈیزائن مشاورت، تخلیقی پروجیکٹ مینجمنٹ اور گرافکس پیکجز کی ایک رینج شامل ہوگی