افغانستان سے امریکی فوجیوں کاانخلا ء شروع

واشنگٹن(این این آئی) امریکی اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی حکومت افغانستان میں سے اپنے ہزاروں فوجیوں کی واپسی کی تیاری میں مصروف ہے۔ فوجیوں کی تعداد میں کمی طالبان اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں طے پانے والے معاہدے کا نتیجہ ہو گا۔ امریکی اخبار کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد میں کمی کر کے اسے چودہ ہزار سےآٹھ سے نو ہزار کے درمیان کیا جا رہا ہے۔ امریکی میڈیا نے یہ بھی واضح کیا کہ فوجیوں کی تعداد میں کمی طالبان اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں طے پانے والے معاہدے کا نتیجہ ہو گا۔ اس امریکی حکومتی اقدام کے جواب میں طالبان کابل حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرے گی۔ ابھی تک طالبان کابل حکومت کوامریکا کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہیں۔