رمضان ٹی 20 کپ المعارب سی اے نے آرکم سی سی کو شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر دیا

رمضان کپ ٹی 20 عجمان میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں المعارب سی اے نے دلچسپ مقابلے کے بعد آر کم سی سی کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر دیا ۔المعارب نے ٹاس جیت کر آرکم سی سی کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی آرکم سی سی مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے آرکم کی جانب سے حمزہ احمد نے 38 ،جبکہ محمد فارس نے 43 رنز بنائے المعارب کی جانب سے موبی اللہ نے 3 جبکہ اکرام جنجوعہ نے 2 وکٹیں لی ۔184 رنز کے جواب المعارب کا آغاز بھی اچھا نہیں ہوا لیکن میڈل آرڈر بیٹسمن شہریار اعجاز نے 42 اور ثاقب الرحمن نے 87 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ثاقب الرحمن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا یاد رہے رمضان ٹی 20 کپ لیڈنگ سپورٹس کے زیراہتمام عجمان میں کھیلا جا رہا ہے جسمیں 8 ٹیموں نے حصہ لیا تھا ۔آج ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل گرین سولوشن اور عجمان ہیروز کے درمیان کھیلا جائے گا