کوئی پاکستانی فوجی لاپتہ ہوا نہ ہی رواں سال کوئی حملہ ہوا، بھارتی حکومت کا ایک اور جھوٹ انڈین آرمی رپورٹ میں بے نقاب

لاہور(اے این این )کشمیر پر صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر بھارت نے نیا جھوٹ گھڑ لیا جس کا بھارتی فوج نے اپنی رپورٹ میں پول کھول دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوئی پاکستانی فوجی لاپتہ ہوا نہ ہی رواں سال کوئی حملہ ہوا۔کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھارت کو ہضم نہ ہوئی جس کے بعد بھارت مقبوضہ کشمیر اور وادی نیلم میں کلسٹر بموں کے حملے جیسی بوکھلائی حرکتیں کر رہا ہے جو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

صدر ٹرمپ کی ثالثیکی دوبارہ پیشکش آنے پر مودی سرکار تو بھنا گئی اس کا اثر زائل کرنے کیلئے جھوٹ کا سہارا لینا شروع کر دیا۔ تاہم مشہور مقولہ ہے کہ جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے لہذا بھارتی فوج کی اپنی ہی رپورٹ نے اس نئے بھارتی دعوے کو بھی غلط ثابت کر دیا۔ بھارتی فوجی کی مودی سرکار کو جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت افواج کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا، نہ ہی کوئی پاکستانی فوجی لاپتہ ہوا اور نہ اس سال کسی قسم کا حملہ ہوا۔