دبئی نمائندہ (لیڈنگ نیوز )
عرب امارات میں مقیم مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ منظور منہاس اور فاروق منہاس کی طرف سے سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر راجہ مشتاق مہناس کے اعزاز میں دوبئ کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں پر وقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر حکومت راجہ مشتاق منہاس نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعوی دار ملک میں گالم گلوچ کا کلچر عام کر رہے ہیں انہوں نے کہا گزشتہ روز ملتان جلسہ میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے سئنیر نائب صدر پاکستان مسلم ن مریم نواز کے بارے میں کہے الفاظ پر شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سابق وزیر اعظم کو ایسی باتیں کرنا قطعی زیب نہیں دیتا تحریک انصاف نے ملک میں گالی کا کلچر عام کیا انہوں نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں قوم کو گالیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت ان کا چار سالہ گند صاف کرنے کی کوشش کر رہی ہے ان کا مقدر کنٹینر ہی ہے چار سال میں ایک اینٹ نہیں لگائی اپنی کارکردگی پر شرمندہ ہونے کے بجائے نام نہاد خط پیش کر کے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش میں لگے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام با شعور ہے ان کے اس دھوکے میں کبھی بھی نہیں آئیں گے تقریب سے مصطفی مغل صدر پاکستان مسلم لیگ ن یواےای پاکستان چپٹراور سیکرٹری جنرل دوبئ راجا عابد سابق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر و سابق کوآرڈئںتر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ عبد الجبار نے بھی خطاب کیا تقریب میں کارکنان مسلم لیگ ن یو اے ای سمیت بڑی تعداد میں متحدہ عرب امارات میں مقیم سیاسی و سماجی رہنماؤں اور متحدہ عرب امارات میں مقیم صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی سابق وزیر حکومت راجہ مشتاق منہاس نے کہا کہ میں اس استقبالیہ پر تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا انہوں نے شرکا سے دیگر سیاسی و سماجی امور پر بھی تفصیل سے گفتگو کی