اسلام آباد(نیوزڈیسک)لداخ پر دعویٰ، چین نے بھارتی اقدامات کو مسترد کردیا، جوابی اقدامات کا اعلان، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چینی سفیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے حوالے سے شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے ٹوئٹر پر لگاتار اپنے تین ٹویٹس میں بھارت کو خبردار کیا ہے کہ بھارت معاہدوں کی خلاف ورزی نہ کرے ورنہ سرحد پر معاملات پیچیدہ ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے لداخ کو مرکزی خطےکے طورپر ظاہر کیا ہے جبکہ وہ چین اور ہندوستانی حدود کا مغربی سیکٹر ہے.
چین ہندوستان کی جانب سے چینی علاقے کو اپنے علاقے میں شامل کرنے کے خلاف ہے،بھارتی اقدامات سے مستقل پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،بھارت نے چینی علاقے کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کی ہے، انہوں نے بھارت کو انتباہ کیا کہ سمجھ داری سے کام لے اور طے شدہ معاہدوں کی سختی سے پابندی کرے ورنہ حالات مزید پیچیدہ ہوسکتے ہیں۔