ریاض: سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیےدنیابھرسےآنےوالےحجاج کرام کو سعودی عرب روانگی سے72 گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ کرانے کی شرط لازمی قراردے دی ہے۔عازمین حج کےلئے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی سے متعلق نیاہدایت نامہ جاری کردیاگیاہے،سعودی ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا)نے پی آئی اے سمیت دیگر ائرلائنز کونئی پالیسی گائیڈلائن سےآگاہ کردیاہے،کورونا ٹیسٹ سے متعلق نئی پالیسی گائیڈلائن کے مطابق عازمین حج کو روانگی سے 72گھنٹے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کراناہوگا۔اس سے قبل سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے 48 گھنٹے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط رکھی تھی،کورونا سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر سعودی وزارت صحت کے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی،سعودی عرب آنے والے حجاج کی عمر 65 سال سے کم ہونا لازمی قراردی گئی ہے۔