قومی کرکٹر شعیب ملک نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی اور ان کے لیے پیغام جاری کیا۔
– General Pervez Musharraf sahab, I have nothing but immense respect for you. You are a true leader & an inspiration to many, including me. A brave soldier & son of the soil. In this time of difficulty, may Almighty Allah ease your pain & that of your family @P_Musharraf pic.twitter.com/NFFsKFoZIa
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) June 10, 2022
شعیب ملک نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں پرویز مشرف سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میرے دل میں آپ کے لیے بے پناہ عزت ہے، آپ ایک حقیقی رہنما اور مجھ سمیت بہت سے لوگوں کے لیے متاثر کن شخصیت ہیں۔
شعیب ملک نے کہا کہ آپ ایک بہادر سپاہی اور اس ملک کی مٹی کے بیٹے ہیں۔
قومی کرکٹر نے سابق صدر کی صحتیابی کے لیے دُعا کرتے ہوئے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اللّہ تعالیٰ آپ کے اور آپ کے اہلخانہ کے دُکھوں میں آسانی فرمائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پرویز مشرف کی طبیعت سے متعلق کچھ خبریں سامنے آئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ وہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔
بعدازاں اُن کے اہلخانہ نے سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پرویز مشرف اس وقت مشکل لمحے سے گزر رہے ہیں۔
دوسری جانب پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سابق صدر دبئی میں اپنی رہائش گاہ پر زیر علاج ہیں، وہ امائلائیڈوسس نامی بیماری کیلئے زیر علاج ہیں، انتہائی نازک طبیعت سے متعلق اطلاعات درست نہیں ہیں