کابل: افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 950 افراد جاں بحق اور600 سے زائد زخمی ہوگئے۔افغانستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے نے مختلف علاقوں میں زلزلے سے 950 افراد کی اموات کی تصدیق کردی۔ زلزلے سے 600 سے زائد افراد زخمی ہوئےہیں۔ زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ پکتیکا میں ہوئی جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔ زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔