دبئی میں پاکستانی آم اور اس سے تیار کردہ پکوانوں کی خوشبو نے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا

پاکستان ایسو سی ایشن دبئی , “پاکستان قونصل خانے دبئی”پاکستان بزنس کونسل دبئی کے اشتراک سے پاکستان مہنگا فیسٹول کا انعقاد پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں کیا گیا

مینگو فیسٹول کا افتتاح متحدہ عرب امارات کے وزیربرائے رواداری شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے کیا

دبئی ( لیڈنگ نیوز ) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پاکستانی آم اور اس سے تیار کردہ پکوانوں کی خوشبو نے مہک اور ذائقے نے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا ۔پاکستان ایسو سی ایشن دبئی میں یہ موقع فراہم کیا ہے “پاکستان قونصل خانے دبئی” نے مینگو فیسٹول سجا کر اور پاکستان بزنس کونسل دبئی کے اشتراک سے آموں کی دھوم اور ذائقے نے سب کو داد دینے پر مجبور کردیا۔مینگو فیسٹول کا افتتاح متحدہ عرب امارات کے وزیربرائے رواداری شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے کیا

Sheikh Nahyan bin Mubarak Al Nahyan, Minister of Tolerance and Coexistence take a tour of Pakistan Mango Festival 2022.

اور پاکستانی آم کی خوشبو کو محسوس کرتے ہوئے فیسٹول کو انتہائی حوصلہ افزا قرار دیا۔ فیسٹول میں سرگرم اور دبئی میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل حسن افضل خان نے کہا کہ مینگو فیسٹول نہ صرف پاکستانی آم دیگر ممالک میں متعارف کرانے کا موقع فراہم کررہا ہے بلکہ دبئی میں کاروبار کرنے والے پاکستانی امپورٹرز کیلئے بھی کاروبار کے مواقع پیدا کررہا ہے۔مینگو فیسٹول میں دبئی میں خدمات انجام دینے والے مختلف ممالک کے سفارت کاروں نے بھی پاکستانی آم کے ذائقے کو لاجواب قرار دیا۔ دبئی میں تعینات امریکا کے سفارتکار پاکستانی پرچم کی مانند ہرے رنگ کے لباس میں فیسٹول میں شریک ہوئے اور آموں کے ذائقے کو انمول قرار دیا۔ جبکہ برطانوی سفارتکار بھی فیسٹول میں مہکنے والے پاکستانی آموں کو سپرمارکیٹس میں سجے آموں سے بہتر قرار دیا۔ آم کی آئس کریم کا چٹخارا لیتے ہوئے کہا کہ آم سے تیار کردہ پکوانوں نے مزا دوبالا کردیا۔ قازقستان ترکی اورفلپائن کے سفارتکار بھی پاکستانی آم اور ان سے بنائی گئی انمول میٹھے نمکین اور کھٹے کھانوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

پاکستان بزنس کونسل دبئی کے اقبال داود نے کہا کہ مینگو فیسٹول سے دبئی میں پاکستانی آموں کے کاروبار میں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ انھوں نے کہا کہ بہتر مارکیٹنگ اور مینگو پیکجنگ سے پاکستانی آم کی قدر و قیمت اور برآمدات میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔ فیسٹول میں 50 سے زائد پاکستانی آموں کی اقسام سجائی گئیں ہیں جن کی مٹھاس نے بہت سوں کے دل میں گھر کرلیا۔پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان کی مینگو ڈپلومیسی سے بین الاقوامی دنیا سے دوستانہ تعلقات استوار ہورہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستانی آموں کی مٹھاس دوست کو بہترین دوست اور دشمن کو بھی دوست بنا دیتی ہے۔ جبکہ دبئی میں پاکستانی آموں کے بڑے امپورٹر پاکستان سپر مارکیٹ کے روح رواں حاجی یاسین نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں دو ہی موسم ہیں ایک سرد موسم اور دوسرا پاکستانی آموں کا موسم جس کے سب بے تاب اور بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔ مینگو فسیٹول دو روزہ میلہ ہے جس کی دھوم دبئی سے لیکر ابوظبی اور شارجہ سے لیکر فیجرہ راس الخیمہ تک مچی ہوئی ہے۔