تھوڑار کے نوجوان عابد پر پولیس کے وحشیانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں ‘سردار ارشاد

اسلام آباد (نمائند ہ خصوصی )جموں کشمیر پیپلز پارٹی اوورسیز کے وائس چیئرمین سردار ارشاد نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہاکہ تھوڑار کے نوجوان عابد پر پولیس کی جانب سے وحشیانہ ظلم مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم میں کوئی فرق نظر نہیں آرہا مقبوضہ کشمیر میں مودی اور آزاد کشمیر میں وزیراعظم تنویر الیاس اپنے حقوق مانگنے والوں پر ظلم کر رہے ہیں عابد کو جس بے دردی سے پولیس نے مارا ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں عابد پر وحشیانہ تشدد کرنے والے پولیس کے اہلکاروں کو معطل کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے آزاد کشمیر کے مدہوش وزیراعظم اپنی طاقت کے ذریعے اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والے لوگوں کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے عمران خان نے اپنے ایک غیر سیاسی انوسٹر سے پیسے لے کر آزاد کشمیر کے عوام کے اوپر مسلط کر دیا ہے جس کو آزاد کشمیر کے باشعور عوام کبھی بھی قبول نہیں کریں گے سردار ارشاد نے کہا نوجوان عابد پر ہونے والے ظلم اور نا انصافی کا ازالہ نہ کیا گیا تو یہ معاملہ میں انٹرنیشنل سطح پر اٹھاؤ نگا انٹرنیشنل انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطہ کرکے نوجوان عابد کو ضرور انصاف دلوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے قائدین حسن ابراہیم اسد ابراہیم اور دیگر عوام کو حقوق دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور انشاءاللہ خالد ابراہیم ( مرحوم ) مشن کو جاری رکھیں گے