انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست

انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست
روز باؤل میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز 2/1 سے جیت لی جنوبی افریقہ نے ریزا ہینڈرک کے 70 اور مارکرم کے 51 رنز کی مدد سے 5 وکٹوں پر 191 رنز کا مجموعہ سکور بورڈ پر سجایا انگلش ٹیم 192 رنز کا ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 101 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جنوبی افریقہ کی طرف سے تبریز شمسی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 24 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں 7 انگلش بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ داخل ہوسکے ریزا ہینڈرک کو مین آف دی سیریز جبکہ تبریز شمسی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا