کشمیر پر عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کی بھی کھلی خلاف ورزی شروع کردی

لاہور(این این آئی ) کشمیر پر عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کی بھی کھلی خلاف ورزی شروع کر تے ہوئے وولر بیراج لوئر کلنائی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور کشن گنگا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی نہ صرف معائنے کی اجازت نہیں دے رہے بلکہ سیلابی پانی کی اطلاعات بھی بروقت فراہم نہیں کی جارہی۔

انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارتکھلم کھلا سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔ پاکستان متنازعہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جن میں کشن گنگا لوئر کلنائی ہائیڈرو پاور اور وولر پاور پراجیکٹ کی انسپکشن کے لیے بھارت کو کئی بار تحریری طور پر اور انڈس واٹر کمشنر کی ایک درجن سے زائد میٹنگ میں بھی درخواست کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ 2014 سے شروع ہے۔ بھارت کبھی سکیورٹی کا ایشو تو کبھی انتخابات کا بہانہ بنا کر تاخیر ی حربے استعمال کر رہا ہے ۔