دبئی (نمائندہ خصوصی) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستانی صحافی سعدیہ عباسی کو گولڈن ویزا سے نوازا ۔ سعدیہ عباسی وہ پہلی پاکستانی صحافی ہیں جنھیں یہ اعزاز حاصل ہوا – سعدیہ عباسی نے کورونا لاک ڈاؤن میں آگاہی مہم میں حصہ لیتے ہوئے2 ہزار سے زائد پاکستانی مزدوروں کو مفت ٹکٹ دیکرواپس وطن بھجوایا جو نوکریوں سے محروم ہو چکے تھے ۔ کورونا سے پہلے اور بعد میں یو اے ای کے قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے عام لوگوں کے مسائل کو اجاگر کیا اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ۔اس کے علاوہ انھوں نے یو اے ای کا ترانہ پہلی مرتبہ کسی بھی غیر ملکی زبان میں ترجمے کے ساتھ اردو میں فلمایا جسے حکومت یو اے ای کی جانب سے بے حد پزیرائی ملی .