SLF کا پیغام انقلاب کنونشن ہر غاصب کے طابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا ۔ لبریشن فرنٹ

دبئی(نمائندہ خصوصی) یاسین ملک ریاست جموں کشمیر کا فخر اور عظیم سرمایا ہے مقررین ۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ دبئی کا اہم اجلاس دبئی کے قائم مقام صدر سبیل کشمیری کی صدارت میں ہوا ۔ جس میں گلف زون کے سابق صدر خالد ۔ امارات برانچ کے صدر قمر اسلم ۔ گلف زون کے ڈپٹی آرگنائزر بابر ملک ۔ گلف زون کے ممبر ورکنگ کمیٹی خضر حیات ۔ ترجمان امارات برانچ راجہ صابر ۔ دبئی کے خزانچی غلام مصطفے۔ ممبر مجلس عاملہ امارات برانچ عرفان کشمیری ۔ ریاض چوہدری ۔ چوہدری ارشد محبوب علی مصطفے ۔ ولید احمد ۔ جاوید ایوب تبسم ۔ کے علاوہ دیگر مقررین نے کہا قائد انقلاب عظیم سرمایاء جموں کشمیر یاسین ملک جس بہادری دلیری اور جان فشانی سے سفاک بھارت جسے دشمن کے سامنے سینہ سپر ہے وہ تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جارہا ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں بھارت امن کی زبان نہیں سمجھتا ۔ مگر یاسین ملک ہی وہ کشمیری لیڈر ہیں جو امن کو موقع دینا چاہتے تھے بھارت کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی ۔ اگر یاسین ملک کو نقصان پہنچایا گیا تو ( کیونکہ آج دنیا کو بھی اپنے ذاتی مفادات کے پیش نظر بھارت کی طرف سے کشمیری قوم پر ہونے والے مظالم نظر نہیں آ رہے ) ہم بھی عالمی سامراج کو باور کر دینا چاہتے ہیں ہم کشمیری ہمیشہ پرامن رہنے کی ضمانت نہیں دے سکتے ۔ اور بھارت سمیت کشمیری قوم کی 90 کی دھائی والا روپ پوری دنیا کے سامنے ہے ۔ ہم ہر غاصب کو باور کر دینا چاہتے ہیں کہ آزادی ہماری منزل ہے اور ہم منزل آزادی کی ٹھان چکے ہیں ۔ اب کوئی طاقت کشمیری کو نہیں روک سکتی ۔ مقررین نے کہا 4 اکتوبر 2022 کو SLF پیغام انقلاب ہجیرہ پونچھ کے مقام پر ہونے والا کنونشن تاریخ رقم کرے گا ۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے سٹوڈنٹ لبریشن فرنٹ نے ہر قدم پر تحریک آزادی جموں کشمیر میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ مقبول بٹ شہید اور امان اللہ خان مرحوم کے جانشین SLF کے نوجوان نے جانوں کے نظرانے تک پیش کر کے تحریک آزادی کو جلا بخشی ۔