ابوظہبی میں بغیر ڈرائیور بس سروس چلانے کا اعلان

ابوظہبی ( دیس پر دیس نیوز ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں بغیر ڈرائیور بس سروس چلانے کا اعلان کردیا گیا۔ دی نیشنل کے مطابق اس سال اتحاد ایئرویز ابوظہبی گراں پری میں شرکت کرنے والے شائقین کے لیے بغیر ڈرائیور کے بس سروس چلائی جائے گی، منی بس مسافروں کو یاس آئی لینڈ کے آٹھ مقامات پر لے کر جائے گی، TXAI یو اے ای کی پہلی مکمل طور پر ڈرائیور کے بغیر ٹیکسی سروس اور منی بسیں چلائے گی جن کے یاس آئی لینڈ پر آٹھ مقامات پر سٹاپ ہوں گے، ہر منی بس میں ایک وقت میں سات مسافر بیٹھ سکتے ہیں اور کیبن کے اندر ایل ای ڈی اسکرینیں ہوں گی تاکہ سٹاپ آف پوائنٹس کے ساتھ روٹ کا نقشہ دکھایا جا سکے، ایک اور اسکرین تفریح پیش کرے گی۔ابوظہبی محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کے صفوان ابراہیم نے کہا کہ منی بسیں عام سیلون کار سے چھوٹی ہوں گی، یہ یاس آئی لینڈ کے مرکزی تفریحی مقامات پر رکیں گی، اگلے آزمائشی مرحلے کے دوران 2023ء میں کسی وقت سادیات آئی لینڈ پر منی بس چلائی جائیں گی، اسے استعمال کرنا مفت ہوگا کیوں کہ ہم اس قسم کی نقل و حمل کے استعمال کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔