راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بھارتی سیکیورٹی فورسز کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے بچی سمیت 2 شہری شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نیکرون سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے باعث بچی سمیت دو شہری شہید ہوگئے، بچی کی عمر تین سال اور نام نوشین جبکہ شہری کی عمر 45 سالہ اور نام عبدالجلیل ہے۔پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 گھر تباہ ہوئے اور 3شہری بھی زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، بھارتی فوج کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آباد ی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔