پاکستان میں پلازما کی تیاری کیلئے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین ایم او یو دستخط

دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں پلازما کی تیاری کیلئے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین ایم او یو دستخط ترجمان وزارت صحت جس کا مقصد پاکستان کے پلازما سیکٹر کو مرحلہ وار طریقے سے فروغ دینا ہے متحدہ عرب مارات میں پا کستان میں پلازما جمع کرنے کو فروغ دینے کے لیے حیات بائیوٹیک اور شیخ احمد دلموک المکتوم کے دفتر کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب ہوئی ‘وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بلڈ کینسر تھلیسیمیا کئ بیماری کے حوالے سے انتہائی اھم MoU ھے ‘حکومت پاکستان میں مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے پلازما پر مبنی علاج کی اہم ضرورت کو پورا کرنے کے لیے پر عزم ہے ، مفاہمت کی یہ یادداشت پاکستان میں زیادہ مضبوط اور تکنیکی طور پر پلازما جمع کرنے کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے حکومتی عزم کو ظاہر کرتی ہے عالمی سطح پر پلازما کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مزید بین الاقوامی تعاون کی راہ ہموار کر تی ہے ‘پلازمہ کی سپلائی کے مسائل پر قابو پانے کے لیے، حیات بائیوٹیک پاکستان میں قومی صحت کی خدمات کی وزارت کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہےتاکہ ملک کے اندر پلازما جمع کرنے کا مکمل ادارہ قائم کر کے قومی قلت کو دور کیا جا سکے ‘پلازما وہ بنیادی جزو ہے جو پلازما سے ماخوذ دواسازی کی مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے ‘پلازما جمع کرنے کا شعبہ بڑی تیزی سے ترقی کر رہا ہے پاکستان کے مریضوں کی بڑی تعداد کا بقا اور زندگی کے بہتر معیارکے لیے پلازما پر مبنی علاج پر بہت زیادہ انحصارہے ‘پٹیل عالمی سطح پر، COVID-19 کی وجہ سے پلازما کی فراہمی میں کمی واقع ہوئی ہےصحت کے شعبے میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے جارھا رھے ہیں ‘صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے ایک مشن کے طور پر کام جاری ھے ‘صحت کے شعبہ ہماری اولین ترجیح ھے ‘صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں