سردارجاویدیعقوب فوکل پرسن برائے متحدہ عرب امارات نامزد ‘نوٹیفکیشن جاری

دبئی(بیورورپورٹ)وزیرسمندرپارپاکستان ساجدخان طوری نے سردارجاویدیعقوب کوفوکل پرسن برائے متحدہ عرب امارات نامزد کردیا۔سردارجاویدیعقوب متحدہ عرب امارات میں کشمیری تارکین وطن اورپاکستانیوں کودرپیش مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ پیش پیش ہیں۔ان کی گرانقدرخدمات پران کوفوکل پرسن نامزدکیاگیا ہے تارکین وطن کشمیریوں نے حکومت کے اس اقدام کوسراہاتے ہوئے کہا کہ سردارجاویدیعقوب یواے ای میں ایک پہچان رکھتے ہیں اورتارکیں وطن کے لئے ان کی بے لوث خدمات قابل ستائش ہیں۔اس موقع پر اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے سردار جاویدیعقوب نے کہا کہ میں قیادت کے اعتماد پرپورا اترنے کی ہرممکن کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین کامشکورہوں کہ انہوں نے مجھے یہ ذمہ داری سونپی میں اپنی بھرپورصلاحیتوں کامظاہرہ کرکے یواے ای میں مقایم تارکین وطن پاکستانی اورکشمیریوں کے مسائل کوترجیح بنیادوں پر حل کرواں گا۔