عمران خان اور سعودی ولی عہد کے مابین2 ہفتوں میں تیسری بار رابطہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ایک بار پھر فون کرکے مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عمران خان نے سعودی عرب کے ولی عہد سے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں وہاں کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان دو ہفتوں میں یہ تیسرا رابطہ ہے جس میں انہوں نے خطے کی مجموعی صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر اپنا قبضہ مضبوط کرنے کے لیے ریاست کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے اور کشمیریوں کو دیے گئے بہت سے حقوق ختم کردیے ہیں۔ وادی میں تقریبا ایک ماہ سے کرفیو نافذ ہے اور بھارتی فوج انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔اس سے قبل گذشتہ ہفتے بھی زیراعظم عمران خان اور سعودی ولی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔دونوں رہنماؤں کے مابین کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ واضح رہے اس سےقبل 19 اگست کو بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے بات چیت کی ۔ وزیراعظم نے محمد بن سلمان کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کیا ۔سعودی ولی عہد نے وزیراعظم سے پاک بھارت معاملات پر بات چیت کی اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370ختم کیے جانے کے بعدمقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم سے بھی آگاہ کیا گیا۔7 اگست کو بھی دونوں کے درمیان رابطہ ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ وہکشمیر کے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔