نائب صدر پی پی یو اے ای فراز قیوم چوہدری کی طرف سے پی پی عہدیداران اور کارکنان کے اعزاز میں عشائیہ

دبئی(بیورو رپورٹ )نائب صدر پی پی یو اے ای فراز قیوم چوہدری کی طرف سے پی پی عہدیداران اور کارکنان کے اعزاز میں عشائیہ ، آئندہ انتخابات میں پی پی بھرپور انداز سے حصہ لے کر کامیابی حاصل کرے گی، بلاول بھٹو وزیراعظم ہونگے، بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی کو گلف میں متحد و منظم ا کرینگے ،سردار جاوید یعقوب صدر پی پی پی یو اے ای، کارکن آئندہ الیکشن میں پاکستان اور دنیا بھر میں کام کر رہے ہیں اور کامیابی سے کوششیں اور بھرپور جدوجہد کریں،نائب صدر قیوم ،پی پی یو اے ای کے عہدیداران پارٹی کے اندر ڈسپلن کو فالو کریں اور ڈسپلن میں وہ نظریہ بھٹو کو پروان چڑھائیں، یو اے ای کے لوکل قوانین کا احترام کریں خادم شاہین، عشائیہ تقریب سے صدر یو اے ای پی پی سردار جاوید یعقوب، جنرل سیکرٹری یو اے ای ملک خادم شاہین،نائب صدر فراز قیوم چوہدری، محمد اکرم خان خیلوی صدر شارجہ، علی گوہر شامی سینئر وائس پریذیڈنٹ، چوہدری محبوب کسانہ صدر پی وائی او یو اے ای، شفیق الرحمن صدیقی سینئر وائس پریذیڈنٹ ، مومنہ ملک وائس پریذیڈنٹ یو اے ای، چوہدری اخلاق نائب صدر یو اے ای، عمران علی، خالد تاس،ساجد گورسی،عمران چوہان اور دیگر نے تقریب سے خطاب کیا، تفصیلات کے مطابق دبئی کے مقامی ہوٹل میں عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، نائب صدر پی پی یو اے ای فراز قیوم چوہدری کی جانب سے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنمائوں نے کہا کہ ملک کے اندر اس وقت جو سیاسی طورہے وہ صورتحال گھمبیر ہے، ایسے میں سڑف پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، آمدہ الیکشن میں پی پی الیکشن جیت جائے گی اور کر بلاول کو وزیراعظم بنائیں گے، مقررین نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے اور ایک دفعہ پھر ترقی پر گامزن کرنے کیلئے عوام پیپلز پارٹی کو الیکشن میں ووٹ ڈال کر اپنا مستقبل محفوظ بنائیِں،بلاول بھٹو نوجوانوں میں مقبول لیڈر ہیں وہ ایسے سایسی گھرانہ سے تعلق رکھتے ہیں جس نے ملک کو ترقی دینے اور ملک میں جمہوریت کیلئے اپنی جانوں کا نظارانہ پیش کیا، اس لئے اس ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کیلئے اس وقت بلاول سے بہتر کوئی آپشن نہیں ہے۔