دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر کوورچوئل اثاثوں اور کرپٹو کے لیے ایک جامع زون اور ریگولیٹربنایا جائے گا

دبئی، (نمائند ہ خصوصی)دبئی حکومت کی نئے اقتصادی شعبوں کی تشکیل کی کوششوں کے تحت، دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر (ڈی ڈبلیو ٹی سی) کو ایک جامع زون اور مجازی اثاثوں اور کرپٹو بشمول کرپٹو، ڈیجیٹل اثاثوں، پروڈکٹس، آپریٹرز اور ایکسچینجزکے لئے ریگولیٹر بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر دبئی کے اندر اس فروغ پزیر شعبے کے لیے ایک جامع ماحولیاتی نظام وضع کیا جائے گا۔ دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر دبئی میں نجی شعبے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اس شعبے کے لیے ایک پرکشش ماحول پیدا کرنے کے لیے تعاون کرے گا، اور سرمایہ کاروں کے تحفظ، اینٹی منی لانڈرنگ (اے ایم ایل)، دہشت گردی کی مالی معاونت کی بیخ کنی (سی ایف ٹی) اور کراس بارڈر ڈیل فلو ٹریسنگ کے لیے سخت معیارات کا نفاذ کرے گا۔ دبئی کے ورچوئل اثاثوں اور مارکیٹوں کو مزید ترقی دینے کی کوششوں کے تحت کئے گئے اس اعلان، میں جدید مالیاتی پروڈکٹس کے لیے ایک فریم ورک بنایا جائے گا، جدید بنیادی بلاکچین ٹیکنالوجی پر منحصر نان فنجیبل ٹوکن (این ایف ٹی) اور کریپٹو کرنسیزجیسے نئے رجحانات کو اختیار کیا جائے گا ۔ اس اقدام سے دبئی کے کاروباری، تجارتی اور ٹیکنالوجی کے ایک سرکردہ عالمی مرکز کی حیثیت مزید مستحکم ہوگی، ورلڈ ٹریڈ سینٹر ورچوئل اثاثوں کی قانون سازی اور عملدرآمد کی پالیسیوں کے حوالے سے عالمی معیار کا ایک نیا ریگولیٹری فریم ورک فراہم کرتے ہوئے نگرانی کرے گا، جو دبئی میں اس شعبے کے لیے محفوظ مارکیٹ وضع کرتے اور اس کوترقی دیتے ہوئے کراس بارڈر آپریشنز اور مالیاتی نظام کی جدت کو آسان اور وسیع کرنے میں معاون ہوگا ۔