عالمی رہنما پیر کو اے ڈی ایس ڈبلیو سربراہ کانفرنس سے خطاب کریں گے

ابوظہبی(ویب ڈیسک) ابوظہبی پائیداری ہفتہ کے دوران مصدر کے زیر اہتمام اے ڈی ایس ڈبلیو سربراہ کانفرنس پیر 17 جنوری کو ورچوئل طور پر منعقد ہوگی۔ کانفرنس کے منتظمین کے مطابق دوپہر1 بجے سے رات 9 بجے تک ہونے والی اس سربراہ کانفرنس میں 80 سے زیادہ عالمی رہنما شریک ہوں گے،جن میں سربراہان مملکت، پالیسی ساز، اور بین الاقوامی کاروباری رہنما شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات کا مقصد عالمی پائیداری کے ایجنڈے کو فروغ دیتے ہوئے کاربن کے صفر اخراج کے ہدف کے حصول کی کوششوں کوتیز کرنا ہے۔ سربراہ کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب کا خطاب بھی شامل ہے جس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے دنیا بھر میں انسانی زندگیوں اور معاش پر پڑنے والے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زوردیا جائے گا۔ اے ڈی ایس ڈبلیو سی او پی 26 موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے بعد پہلا بڑا پائیداری ایونٹ ہے جو رواں سال مصر میں ہونے والی سی اوپی 27 اورآئندہ سال متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں ہونے والی سی اوپی27 کی تیاریوں کو متحرک کرے گا۔ اے ڈی ایس ڈبلیو سمٹ کے ایجنڈے میں توانائی ذرائع کی منتقلی، ٹرانسپورٹیشن کا مستقبل، صحت اورتوانائی کا نیکسز ، کاربن کو فضا میں داخل ہونے سے پہلے ذخیرہ کرنے، سمندری معیشت، اور فیصلہ سازی میں ماحولیاتی، سماجی، اور گورننس کے معیار کی اہمیت پر اہم سیشن شامل ہیں۔ .اے ڈی ایس ڈبلیو سمٹ میں ہونے والی گفتگو اور پینل ڈسکشن میں ، ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے، بحرین کے امدادی کاموں اور امور نوجوانان کے لیے شاہ کے نمائندے، اور بحرین اولمپک کمیٹی کے صدر شیخ ناصر بن حمد الخلیفہ، عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس، مبادلہ کے گروپ سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر خلدون خلیفہ المبارک، برج واٹر ایسوسی ایٹس ، ایل پی کے شریک چیئرمین اور شریک چیف انویسٹمنٹ آفیسر رے ڈالیو، یو اے ای کی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات مریم بنت محمد سعید المهيري ،امریکہ کے وزیر زراعت تھامس جے ول سیک،امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے موسمیات جان کیری اور وزیر مملکت شیخ شخبوط بن نهيان بن مبارك النھیان حصہ لیں گے۔ اے ڈی ایس ڈبلیو سمٹ کے علاوہ ابوظہبی ہفتہ پائیداری میں ہونےو الی ایونٹس میں میں افتتاحی تقریب اور زاید پائیداری پرائز ایوارڈز کی تقریب، ورلڈ فیوچر انرجی سمٹ،انوویٹ،نوجوان برائے پائیداری ہب،وائزر فورم اور اور ابوظہبی سسٹین ایبل فنانس فورم شامل ہیں