دبئی، (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ جے محمد کے خطاب کے ساتھ ہفتہ کی شام ایکسپو 2020 دبئی کے الوصل پلازہ میں نے ورلڈ ایکسپو کے گلوبل گولز ویک کا شاندار آغازہوگیا۔۔ یہ پہلی بار ہے کہ یہ سالانہ تقریب نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے دور منعقد کی جارہی ہے۔ اقوام متحدہ کے تعاون سے 22 جنوری تک جاری رہنے والے ایکسپو کے اس تازہ ترین تھیم ویک کا مقصد 17 پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کی جانب اجتماعی پیش رفت کے ساتھ، 2030 تک سب کے لیے ایک بہتر اور زیادہ مساوی مستقبل کی تشکیل ہے۔ آمنہ جے محمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایکسپو 2020 میں اب تک 1کروڑ لوگوں کی آمد اس بات کی واضح علامت ہے کہ دنیا بھر سے لوگ، حکومتیں، کاروبار اور ادارے تبدیلی کے خواہشمند ہیں، امید کے خواہاں اور اکٹھے ہونے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انفرادی اور اجتماعی طور پر یہ ہم میں سے ہر ایک پر منحصر ہےکہ اس مصروفیت کو شراکت داری اور سرمایہ کاری میں بدل ڈالیں جو ہر جگہ لوگوں کی زندگیوں کو واضح طور پر بہتر بناتی ہے۔ ایکسپو 2020 سے مزین عالمی اہداف کے ساتھ میں ایکسپو کو2015 میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی تجدید کرنے کی جگہ سے زیادہ کوئی اور جگہ مناسب خیال نہیں کرتی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ستمبر 2015 میں پائیدار ترقی کے لیے 2030 کا ایجنڈا منظور کیاتھا جس میں پائیدار ترقی کے 17 اہداف شامل ہیں۔