ایکسپو 2020 دبئی میں آنے والوں کی تعداد 1کروڑ10لاکھ تک پہنچ گئی

دبئی، (نمائندہ خصوصی) ایکسپو 2020 دبئی میں 24 جنوری تک آنے والے افراد کی تعداد 1کروڑ8لاکھ 36ہزار 389 تک پہنچ گئی ہے،جبکہ ورچوئل دوروں کی تعداد 7کروڑ25 لاکھ ہوگئی ہے۔ بھارتی موسیقاروں شیکھر کپور اور اے آر رحمن کے موسیقی کے پروگراموں نے شائقین کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ اس کے علاوہ نیویارک میں اقوام متحدہ سے باہر پہلی بار منعقد ہونے والے گلوبل گولز ویک میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ایکسپو 2020 دبئی کی سائٹ پر، جو دبئی مال کے سائز سے چار گنا زیادہ ہے اور فٹ بال کے 613 گراونڈ پر محیط ہے، شرکا نے کووڈ 19 کے خلاف سخت احتیاطی تدابیر کی بدولت روزانہ تقریباً 200 ایونٹس میں محفوظ شرکت کی۔ ایکسپو 2020 دبئی میں 15 سے 22 جنوری تک جاری رہنے والا گلوبل گولز ویک نے بھی مقبولیت حاصل کی جس کے دوران کئی ایک فورمز اور پینل مباحثوں کا انعقاد کیا گیا۔ تھیم ویک کی وجہ سے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز ) کے حوالے سے پیش رفت سامنے آئی۔ جو غربت، عدم مساوات، صحت اور تعلیم، اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سب کے لیے ایک بہتر، زیادہ پائیدار مستقبل کے حصول کا ایک خاکہ پیش کرتے ہیں ۔ ایکسپو 2020 دبئی ایس ڈی جیز کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، جو ہمارے اجتماعی مستقبل کے لیے ایک مثبت اثر پیدا کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ ایکسپو 2020 دبئی کا بڑے پیمانے پر ورچوئل وزٹ تفریحی رینج اور گلوبل گولز ویک سیشنز کی وسیع لائیو کوریج کے ذریعے ممکن بنایا جارہا ہے۔ آنے والے ہفتے میں، پرکشش ایونٹس میں 25 جنوری کو الوصل پلازہ میں پاپ ریپ میگا اسٹارز بلیک آئیڈ پیز کا کنسرٹ شامل ہے – جو ایکسپو 2020 دبئی کی چھ ماہ کی انفینیٹ نائٹس سیریز کا چوتھا شوہوگا۔ 60 سال سے زیادہ عمر کے مہمان اب سینئر گیسٹ پروگرام کے حصے کے طور پر بہت سی بہتر خدمات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ایکسپو میں سینئر سٹیزن پاس کے اہل کوئی بھی مہمان مفت آسکتے ہیں جنہیں مخصوص ترجیحی پارکنگ کی جگہوں تک رسائی حاصل اور وہ ، 90 منٹ تک پانچ لوگوں کے لیے پرائیویٹ بِگیز استعمال کر سکتے ہیں، منتخب پویلینز میں فاسٹ ٹریک انٹری حاصل کر سکتے ہیں، اور لنچ پر 30 فیصد رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ اور فیملیز کے لیے، ایکسپو 2020 دبئی کا فیسٹیول گارڈن بہترین ٹھنڈے موسم میں ہینگ آؤٹ ہے، جس میں بچوں کی بہت سی سرگرمیاں، موسیقی اور تفریح کا سامان موجود ہے۔ یہ مقام مشرق وسطیٰ کے پہلے ویگن فوڈ فیسٹیول کی بھی میزبانی کر رہا ہے، جو جنوری کے آخر تک جاری رہے گا۔ ترجمہ۔تنویر ملک