متحدہ عرب امارات نے حوثیوں کی طرف سے داغاگیا بیلاسٹک میزائیل روک کر تباہ کردیا

دبئی(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا ہےکہ اس کی فضائی دفاعی افواج نے حوثی دہشتگرد گروپ کی طرف سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو روک کر تباہ کر دیا ہے۔ وزارت نے پیر کے روز ایک بیان میں اس امر کی تصدیق کی کہ حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور بیلسٹک میزائل کے ٹکڑے آبادی والے علاقوں سے باہر گرے۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ متحدہ عرب امارات کی فضائی دفاعی افواج اور اتحادی کمانڈ نے مقامات کی نشاندہی کے بعد یمن میں میزائل لانچر تباہ کردیئے ہیں۔ وزارت نے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنی مکمل تیاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ متحدہ عرب امارات کو کسی بھی حملے سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔ وزارت نے عوام سے بھی مطالبہ کیا ہےکہ وہ متحدہ عرب امارات کے سرکاری حکام کی خبروں پر عمل کریں