محمد بن زایدکی جانب سے ہارورڈ اسٹیم سیل انسٹی ٹیوٹ کے لیے امداد کااعلان

ابوظہبی(نمائندہ خصوصی)ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آلنھیان نے ہارورڈ اسٹیم سیل انسٹی ٹیوٹ کی ڈگلس میلٹن لیبارٹری کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد لبلبے کی بیٹا سیل ریپلیسمنٹ تھراپی کے لیے جین ایڈیٹنگ کی تحقیق کو فروغ دینا ہے۔ یہ گرانٹ عزت مآب کے شروع کردہ صحت کے عالمی منصوبے "ریچنگ دی لاسٹ مائل” کے تحٹ دی جائے گی۔ہارورڈ سٹیم سیل انسٹی ٹیوٹ کے لیے مالی مدد کا یہ اعلان پائیدار تعلقات کے حوالے سے ایک اور قدم ہے جن کا مقصد پائیدار تبدیلی کے حصول کو فروغ دینا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، دنیا بھر میں تقریباً 42کروڑ 20لاکھ افراد ذیابیطس میں مبتلا ہیں، اور ہر سال 16 لاکھ اموات براہ راست اس مرض کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ گزشتہ چند دہائیوں سے ذیابیطس کے کیسز اور پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ہارورڈ یونیورسٹی میں اسٹیم سیل اور ریجنریٹیو بیالوجی کے زینڈر یونیورسٹی کے پروفیسر اور ہارورڈ سٹیم سیل انسٹی ٹیوٹ کے شریک ڈائریکٹرڈوگلس میلٹن کا کہنا ہے کہ سٹیم سیل سے پیدا ہونے والے آئیلیٹ سیلز کے جن امید افزا نتائج کا مشاہدہ کیا گیا ہے وہ ٹائپ 1 ذیابیطس کے ساتھ زندگی بسر کرنے والوں کو جینے کی نئی امید دے سکتے ہیں۔ ڈاکٹر میلٹن نے مزید کہا کہ بائیوٹیک انڈسٹری نے اس عمل کو صنعتی پیمانے پر انجام دینے اور نتائج کو کلینکل ٹرائل میں جانچنے کے لیے کام کو مزید آگے بڑھایا ہے، جس کے پہلے سامنے آنے والے نتائج کافی حوصلہ افزا ہیں۔ اگر ہماری حکمت عملی کامیاب رہتی ہے، تو یہ ایک ایسے مستقبل کی طرف لے جائے گا جہاں بیٹا سیل تھراپی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے معیاری علاج بن جائے گی۔ ابوظہبی ولی عہد کی عدالت کے چیئرمین شیخ ذياب بن محمد بن زايد آلنهيان نے کہا کہ ہم تعاون اور ترقی پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ ہارورڈ سٹیم سیل انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ امداد کا یہ وعدہ ایک موقع ہے کہ وہ طب میں پیش رفت کے لیے ان کے مشن میں شامل ہوں۔صرف جرات مندانہ اختراع کے ذریعے ہی ہم نازک مسائل کے نئے حل تلاش کر سکتے ہیں اور دنیا بھر کے لوگوں کی صحت کو بہتر بنانے اور زندگی کو بہتر بنانے کے اپنے عزم کو پورا کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اس تعاون کے تحت دو اماراتی ریسرچ فیلوز کو ڈگلس میلٹن لیب میں شامل ہونے کا موقع بھی ملے گا، جنہیں وہاں تحقیق میں حصہ لینے اور ذیابیطس کے لیے ایک کامیاب علاج تیار کرنے کے لیے کام کرنے کا موقع ملے گا۔ ابوظہبی سٹیم سیل سنٹر میں ابوظہبی بون میرو ٹرانسپلانٹ پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فاطمہ الکعبی کا کہنا ہے کہ دو اماراتیوں کے لیے میلٹن لیب میں بطور ریسرچ فیلوز شامل ہونے کا موقع ان تمام لوگوں کے لیے ثقافتی اور علمی ترقی کا باعث ہو گا۔ جے ڈی آر ایف میں ریسرچ کی اسسٹنٹ نائب صدر ایستھر لیٹریس کا کہنا ہے کہ بیٹا سیل ریپلیسمنٹ تھراپی ٹائپ 1 ذیابیطس کے ممکنہ علاج میں سرفہرست ہے اور جے ڈی آر ایف کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے۔ جے ڈی آر ایف اس سائنسی کوشش کے لیے مدد اور حمایت کرنے پر ابوظہبی کراون پرنس کورٹ کی مدد کو سراہتی ہے۔ہم نئے ریسرچ فیلوز کا خیرمقدم کرتے ہیں اور انتہائی فعال انسولین پیدا کرنے والے خلیات کو مدافعتی ردعمل سے بچانے کے لیے پیش رفت کی حکمت عملی کی ترقی کے خواہاں ہیں۔